ہیواوے کا سب سے بڑے ڈسپلے والا اسمارٹ فون آنر نوٹ 10

1  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہیواوے نے اپنا سب سے بڑے ڈسپلے والا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے جو کہ درحقیقت ایک ٹیبلیٹ جتنی بڑی اسکرین کے ساتھ ہے۔ آنر نوٹ 10 نامی یہ اسمارٹ فون 6.95 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہے یعنی لگ بھگ سات انچ اسکرین۔ یہ پہلا فون نہیں جس کا ڈسپلے 7 انچ کا ہے مگر اس سے عندیہ ملتا ہے کہ بیزل ختم کرنے سے اتنا بڑا ڈسپلے ایک عام سائز

کے فون کے حجم میں اتنی بڑی اسکرین دینے میں کتنا آسان ہے۔ ہیواوے کا پہلا 8 جی بی ریم والا اسمارٹ فون متعارف یہ فون 4 سے 8 جی بی ریم، کمپنی کے اپنے کیرین 970 پراسیسر، 68 سے 128 جی بی اسٹوریج سے لیس ہے۔ اس میں امولیڈ اسکرین دی گئی ہے جو کہ 1080×2220 ریزولوشن کے ساتھ ہے۔ اس فون میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ہیواوے کے اپنے ای ایم یو آئی سے کیا گیا ہے۔ کمپنی نے ہیڈفون جیک تو ختم کردیا ہے مگر 5000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری دی گئی ہے جو کہ بڑی اسکرین کو زیادہ دیر تک روشن رکھنے میں مدد دے گی۔ اور ہاں اس فون میں ایچ ڈی آر 10 سپورٹ بھی دی گئی ہے جو کہ بہت کم فونز میں موجود ہے جبکہ اسٹریو اسپیکرز ڈولبی ایٹموس سپورٹ کے ساتھ ہیں۔ اس کے بیک پر 16 اور 24 میگا پکسل کے 2 کیمرے دیئے گئے ہیں جبکہ فرنٹ پر 13 میگا پکسل کیمرہ ہے۔ ہیواوے کا اپنا پہلا 5 جی اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان یہ فون فی الحال چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، جس کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا فون 2799 چینی یوآن (50 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح سکس جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے آپشن کے لیے 3199 یوآن (57 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 3599 یوآن (64 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) کا خرچہ کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…