اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

11 سال میں پہلی مرتبہ آئی فون میں اہم تبدیلی؟

datetime 1  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال ایپل آئی فون میں ایسا فیچر متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جو اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں تو برسوں سے ہے مگر 11 برسوں میں پہلی بار اسے آئی فون کا حصہ بنایا جائے گا۔ جی ہاں آئی فون میں رواں سال پہلی بار ڈوئل سم کارڈ سپورٹ دیئے جانے کا امکان ہے، جس کی افواہیں تو اپریل میں سامنے آئی تھیں مگر اب ایپل کے اپنے آئی او ایس 12 کے بیٹا ورژن نے اس کی ‘تصدیق’ کردی ہے۔

نائن ٹو فائیو میک کی رپورٹ کے مطابق آئی او ایس 12 کے بیٹا ورژن 5 میں ڈوئل سم سپورٹ کا حوالہ موجود ہے جو کہ آئی فون ایکس پلس میں دیئے جانے کا امکان ہے۔ 6.5 انچ کا یہ او ایل ای ڈی ڈسپلے والا آئی فون مخصوص علاقوں میں ڈوئل سم سپورٹ کے ساتھ متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ آئی او ایس 1 بیٹا آپریٹنگ سسٹم میں سیکنڈ فزیکل سم ٹرے تک کا ذکر ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ڈوئل سم سپورٹ سنگل سم ٹرے اور ای سم سپورٹ تک محدود نہیں ہوگی۔ اگر یہ بیٹا سافٹ وئیر درست ثابت ہوتا ہے تو یہ پہلی بار نہیں ہوگا کہ ایپل نے مستقبل کے ہارڈوئیر یا سافٹ وئیر سپورٹ کو بیٹا آپریٹنگ سسٹم میں ظاہر کیا ہو۔ اس سے قبل ایپل کے ہوم پوڈ فرم وئیر میں آئی فون ایکس اسکرین ڈیزائن کا انکشاف ہوا تھا جبکہ آئی او ایس 11 کے بیٹا ورژن میں فیس آئی ڈی، اینی موجی اور اپ ڈیٹڈ ائیرپوڈز ایپل کے اعلان سے پہلے ہی سامنے آگئے تھے۔ ایپل کی جانب سے ستمبرمیں 3 نئے آئی فونز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ آئی فون ایکس پلس کا ذکر تو اوپر ہوچکا، اس سے ہٹ کر 6.1 انچ کا ایل سی ڈی ماڈل جبکہ 5.8 انچ کے اپ ڈیٹڈ آئی فون ایکس سامنے آسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…