اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

42 ہزار سال سے منجمد کیڑے پھر زندہ ہوگئے

datetime 30  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 30 ہزار سے 40 ہزار سال قبل منجمد ہوجانے والے کیڑوں یا راﺅنڈ وارمز کو ایک بار زندگی کی جانب لانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ نیماٹوڈ یا راﺅنڈ وارمز نامی ان کیڑوں میں سے ایک کو ایک کھدائی کے دوران سو فٹ گہرائی سے جمع کیے گئے زمین کے نمونوں میں دریافت کیا گیا تھا جو کہ 32 ہزار سال قدیم ثابت ہوا۔

دوسرے نیاٹوڈ کی عمر 41 ہزار 700 سال کے قریب ہوئی جسے زمین کی سطح سے گیارہ فٹ کی گہرائی میں دریافت کیا گیا۔ ان نمونوں کو ایک لیبارٹری میں منفی 4 ڈگری فارن ہائیٹ درجہ حرارت میں محفوظ کیا گیا تھا، جسے بعد میں 68 ڈگری تک بڑھا کر ان کے ارگرد غذا رکھ دی گئی۔ دنیا کا سب سے بڑا قاتل جاندار کون؟ کئی ہفتوں کے بعد ان کیڑوں میں زندگی کے آثار پیدا ہوگئے اور انہوں نے ہلنا جلنا اور کھانا شروع کردیا۔ محققین نے اس حوالے سے بتایا ‘ ہمارے ڈیٹا سے ثابت ہوتا ہے کہ اس طرح کے جاندار طویل عرصے تک زندگی کی بقا میں کامیاب رہتے ہیں’۔ واضح رہے کہ تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ کیڑے درحقیقت مرے نہیں تھے بلکہ برف میں محفوظ ہوگئے تھے۔ چند دیگر تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ نیماٹوڈ کی کچھ اقسام انتہائی سخت حالات یا ماحول جیسے ساڑھے 25 سال تک منجمد درجہ حرارت اور 39 سال خشک سالی میں بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔ مگر اس تحقیق سے پہلی بار معلوم ہوا کہ یہ کیڑے انتہائی طویل وقت یا ہزاروں سال تک بھی اپنی بقامیں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ کیڑے مار ادویات کا بے تحاشہ استعمال، انسانی صحت کیلئے خطرناک تاہم محققین کا کہنا تھا کہ ابھی یہ امکان بھی ہے کہ یہ کیڑے وہ نہ ہو جو نظر آتے ہیں، ان کے بقول ایسے امکانات موجود ہیں کہ زمانہ قدیم کے نمونوں میں آلودگی یا ملاوٹ کے اثرات موجودہ دور کے کیڑوں پر مرتب ہوئے ہوں۔ ویسے ان کا کہنا تھا کہ طریقہ کار کے دوران ہر ممکن احتیاط کو پیش نظر رکھا گیا تھا اور جانا گیا تھا کہ عام طور پر سیزن میں استعمال ہونے والی کیڑے مار ادویات اتنی گہرائی تک نہیں پہنچ پاتیں جہاں ان نیماٹوڈز کو دریافت کیا گیا۔ اگر یہ نتائج درست ثابت ہوگئے تو اس سے سائنسدانوں کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ آخر کچھ جاندار بہت زیادہ درجہ حرارت میں کیسے بچ پاتے ہیں اور ان نیماٹوڈ میں وقت کے ساتھ کیا تبدیلیاں آئیں۔ اس تحقیق کے نتائج سائنسی جریدے Doklady Biological Sciencesمیں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…