پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

موبائل مسجد کی ایسی خصوصیات جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں اولمپکس 2020 کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جہاں مسلمانوں کی عبادت کا خاص خیال رکھتے ہوئے موبائل مسجد بھی متعارف کرا دی گئی ہے جس میں بیک وقت پچاس سے زائد نمازی باجماعت نماز ادا کر سکتے ہیں ۔ موبائل مسجد کو انتہائی دلکش انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ وضو کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے تاکہ نمازیوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ، تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہونے والے سمر اولمپکس 2020 کے لیے ایک مقامی کمپنی نے موبائل مسجد متعارف کرا دی ہے جس کا مقصد جاپان آنے والے مسلمان سیاحوں کو نماز کی

ادائیگی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔جس پر سات لاکھ ستر ہزار یورو کی لاگت آئی ہے ، اس ’ موبائل مسجد ‘ میں وضو کرنے کی سہولت کے ساتھ ساتھ بیک وقت 50نماز ی نماز پڑھ سکتے ہیں۔ موبائل مسجد کو باہر سے دیکھنے والے اسے سفید اور نیلی رنگ کا ایک عام ٹرک سمجھیں گے لیکن جب اس کے اطراف کے دروازے پھیل کر کھل جاتے ہیں تو یہ ایک حیرت انگیز اور خوب صورت مسجد میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ یہ مسجد نہ صرف مسلمان سیاحوں بلکہ مقامی شہریوں کے لیے بھی ہے۔یہ ٹوکیو اولمپکس کے بعد بھی مختلف اوقات پر استعمال کی جاتی رہے گی بالخصوص ایسے مقامات پر جہاں لوگوں کا بہت بڑا اجتماع ہو رہا ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…