اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

یوٹیوب فیس بک کی بالادستی کے لیے خطرہ؟

datetime 25  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اس وقت فیس بک دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ یا اپلیکشن ہے، جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2 ارب 20 کروڑ سے زائد ہے مگر لگتا ہے کہ بہت جلد یہ اعزاز اس سے گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب چھین سکتی ہے۔ جی ہاں یوٹیوب کے ماہانہ صارفین کی تعداد 1 ارب 90 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ٹی وی اسکرین پر روزانہ اس

سائٹ کی ویڈیوز دیکھنے کا وقت 18 کروڑ گھنٹے تک پہنچ چکی ہے۔ فیس بک نے 2 ارب صارفین کا سنگ میل طے کرلیا یوٹیوب کی سی ای او سوزن وجوسکی نے ایک بلاگ پوسٹ میں ان اعداد وشمار کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ویڈیوز دیکھنے کے لیے ٹیلیویژن بھی اہم ذریعہ بن چکے ہیں۔ اسی طرح صارفین کی جانب سے لائیکس، کمنٹس اور چیٹ وغیرہ میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ لائیو اسٹریمنگ گزشتہ 3 برسوں کے دوران 10 گنا بڑھ چکی ہے اور 6 کروڑ سے زائد صارفین کمیونٹی ٹیب پوسٹس پر کلک یا انگیج ہیں۔ کمپنی نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ اسٹوریز کو 10 ہزار سے زائد سبسکرائبرز تک توسیع دینے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ ایک نیا کاپی رائٹ میچ ٹول بھی متعارف کرایا جائے گا۔ کمپنی نے کہا کہ صارفین کے اندر اسکرین کے زیادہ استعمال کو محدود کرنے کے لیے بھی فیچرز پر کام کیا جارہا ہے،اسی طرح یوٹیوب اسٹوڈیو کے نئے ڈیش بورڈ کو بھی آئندہ چند ہفتوں کے دوران پیش کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ فیس بک کے بعد مقبولیت کے لحاظ سے پہلے واٹس ایپ کو دوسرے نمبر پر سمجھا جاتا تھا جس کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زائد ہے۔ واٹس ایپ مقبولیت میں یوٹیوب کے برابر تاہم اب یوٹیوب نے یہ اعزاز حاصل کرلیا ہے اور یہ ویب سائٹ فیس بک کی بالادستی کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…