بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سکائپ میں کال ریکارڈنگ کا نیا فیچر متعارف

datetime 23  جولائی  2018 |

کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر ویڈیو کالز کے لئے مشہور ترین سوشل ویب سائٹ سکائپ نے کال ریکارڈنگ کا فیچر متعارف کرا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ نے سکائپ کے لیے ایک میجر اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اپ ڈیٹ آنے والے مہینوں میں صارفین کے پاس اپ ڈیٹ ہوتی رہے گی۔اس سے پہلے کال ریکارڈنگ کےلیے صارفین کو تھرڈ پارٹی پلگ ان استعمال کرنا پڑتے تھے لیکن صارفین کی طلب اتنی زیادہ تھی کہ مائیکروسافٹ کو اب یہ فیچر متعارف کرانا ہی پڑا۔ کال ریکارڈنگ کا یہ فیچر مکمل طور پر کلاو¿ڈ بیسڈ ہے۔ یہ ان لوگوں کیلئے زیادہ مفید ہے جو مختلف ڈیوائسز سے سکائپ استعمال کرتے ہیں۔

اس طرح صارفین مختلف ڈیوائسز سے ہی اپنی گفتگو کی ریکارڈنگ سن سکیں گے۔ سکائپ میں آپ جب بھی کال ریکارڈ کریں گے تو گفتگو کے تمام شرکا کو اس بارے میں اطلاع مل جائے گی۔یہ فیچر اگرچہ ابھی دستیاب نہیں لیکن سکائپ کے ورژن 8.0 پر اپ ڈیٹ کیے جائیں گے۔ مائیکروسافٹ نے کچھ ایسے فیچر بھی متعارف کرائے ہیں، جودوسری ایپس کئی سال پہلے لانچ کر چکی ہیں۔ مثآل کے طور صارفین @ سے صارفین کو میشن کر سکتے ہیں اور چیٹ میڈیا گیلری سے دیکھ سکتے ہیں کہ چیٹ میں کیا کچھ شیئر کیا گیا ہے۔ سکائپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد 30 کروڑ ہے۔ اس تعداد میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…