بدھ‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2025 

واٹس ایپ میں میسج فارورڈ کرنے کے حوالے سے نئی پابندیاں

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ نے جعلی وائرل افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دنیا بھر میں اپنے تمام صارفین پر پیغامات آگے فارورڈ کرنے کے حوالے سے پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن میں ابھی صارفین جتنے مرضی افراد اور گروپس کو چاہیں، پیغامات بیک وقت فارورڈ کرسکتے ہیں، تاہم اب ایسا نہیں ہوسکے گا۔ واٹس ایپ نے جمعرات کو رات گئے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا۔

‘ آج سے ہم ایک ٹیسٹ شروع کررہے ہیں جس کے تحت فارورڈنگ کو محدود کردیا جائے گا اور اس کا اطلاق واٹس ایپ استعمال کرنے والے ہر صارف پر ہوگا’۔ واٹس ایپ کا نیا فیچر جو ‘خطرناک’ پیغامات سے الرٹ کرے بلاگ میں بتایا گیا ‘ بھارت میں جہاں لوگ دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں، وہاں بھی ہم فارورڈ پیغام کی حد کا ٹیسٹ کررہے ہیں اور ایک وقت میں صرف 5 چیٹ کو پیغام فارورڈ کیا جاسکے گا، جبکہ ہم کوئیک فارورڈ بٹن بھی میڈیا میسجز میں سے ہٹا رہے ہیں’۔ واٹس ایپ کی جانب سے بلاگ میں یہ تو نہیں بتایا گیا کہ بھارت سے باہر دیگر ممالک میں فارورڈ میسج کی کیا حد ہوگی۔ تاہم کمپنی کے ایک ترجمان نے اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر کے صارفین کے لیے یہ حد 20 ہوگی اور لوگ 20 سے زیادہ دوستوں یا گروپس میں کسی پیغام کو فارورڈ نہیں کرسکیں گے۔ یہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران واٹس ایپ کی جانب سے جعلی افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تیسرا بڑا اقدام ہے۔ اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے فارورڈ میسج لیبل دنیا بھر میں متعارف کرایا گیا تھا تاکہ لوگوں کو معلوم ہوسکے کہ یہ ان کے دوست نے خود لکھ کر نہیں بھیجا۔ واٹس ایپ میں ‘فارورڈ’ میسج پکڑنا اب آسان ہوگیا اسی طرح گزشتہ ہفتے بھارت اور رواں ہفتے پاکستان میں اخبارات میں پورے صفحے کے اشتہارات کے ذریعے صارفین کو جعلی خبروں کی شناخت کی ٹپس سے آگاہ کیا گیا۔ اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے ایک فیچر کے ذریعے گروپ ایڈمن کو گروپ میں میسجز پوسٹنگ کو کنٹرول کرنے کا اختیار بھی دیا گیا تھا۔ بھارت میں واٹس ایپ سے پھیلنے والی افواہوں کے نتیجے میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ہلاکتوں کے مختلف واقعات کے بعد اس میسجنگ اپلیکشن کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد سے کمپنی کی جانب سے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بل فائیٹنگ


مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…