جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

2 لاکھ روپے کا سب سے حیران کن سام سنگ اسمارٹ فون

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کا سب سے حیران کن اسمارٹ فون گلیکسی ایکس رواں سال کے آخر تک متعارف کرادیا جائے گا۔ یہ دعویٰ وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا۔ یہ فون جس کا کوڈ نام ونر رکھا گیا ہے، 7 انچ اسکرین کے ساتھ ہوگا جو کہ لچکدار اسکرین کی بدولت فولڈ ہوکر ایک بٹوے جتنا ہوجائے گا۔ اس ڈیوائس میں ایک چھوٹا ڈسپلے بھی فرنٹ پر ہوگا جو کہ فون فولڈ ہونے

پر نظر آئے گا۔ اس فون کی قیمت 15 سو ڈالرز (دو لاکھ پاکستانی روپے کے قریب) سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ ابھی سام سنگ کا سب سے مہنگا فون گلیکسی نوٹ 8 ہے جس کی قیمت 960 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔ ویسے اس فولڈ ایبل سام سنگ فون کے حوالے سے افواہیں تو برسوں سے سامنے آرہی ہیں، جس کے پیٹنٹ ڈیزائن بھی کئی بار لیک ہوئے، جن سے اندازہ ہوتا تھا کہ یہ مکمل کھلنے پر ٹیبلیٹ کے حجم کے قریب ہوگا، مگر اس کی موٹائی اسمارٹ فونز جتنی ہی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق یہ فون محدود تعداد میں دستیاب ہوگا، جس کا مقصد اس کے حوالے سے صارفین کے ردعمل کا جائزہ لینا ہے۔ 2013 میں سام سنگ نے گلیکسی راﺅنڈ نامی ڈیوائس متعارف کرائی تھی جو کہ اس کی خم دار ڈسپلے والے فون کی پہلی کوشش تھی۔ یہ ڈیوائس مخصوص ایشیائی ممالک میں پیش کیا گیا تاکہ غلطیوں سے سبق سیکھ کر بڑے پیمانے پر تیار کیا جائے۔ اس کے اگلے سال گلیکسی نوٹ ایج کو متعارف کرایا گیا، جس میں سنگل ایج دیا گیا تھا اور وہ اب مارکیٹ میں دستیاب تمام خم دار ڈیوائسز کا پیشرو ثابت ہوا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…