پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ایک ہزار فٹ بلندی سے گر کر بھی کام کرنے والا اسمارٹ فون

datetime 18  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ کے خیال میں اگر کوئی اسمارٹ فون طیارے میں پرواز کے دوران نیچے زمین پر گرجائے تو اس کے بچنے کا امکان ہوگا؟ کم از کم ایپل کے آئی فون کے بارے میں ایسا ضرور سوچا جاسکتا ہے جو کہ ایک ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر بھی محفوظ رہا۔جی ہاں یہ واقعہ امریکی ریاست آئیووا میں پیش آیا جہاں ایک خاتون سرویندر نیبرہوس ایک پرانے طیارے 2 نشست کا طیارہ جس میں کھڑکیاں نہیں ہوتیں) کے ذریعے تفریحی پرواز سے لطف اندوز ہورہی تھیں۔وہ اپنی نشست سے نیچے کے مناظر کی تصاویر لے رہی تھیں جب تیز ہوا چلنے سے فون ہاتھ

سے نکل کر نیچے چلا گیا۔خاتون نے مقامی میڈیا کو بتایا ‘ ہوا فون کے اپنے ساتھ نیچے لے گئی، میں نے نیچے دیکھا تو مجھے مکئی کے کھیت نظر آئے، اس موقع پر پائلٹ نے مجھے بتایا کہ ہم ایک ہزار فٹ کی بلندی پر ہے اور اب فون کا درست حالت میں ملنا ناممکن ہے’۔مگر لینڈنگ کے بعد سرویندر نے فائنڈ مائی آئی فون ایپ کے ذریعے اپنی ڈیوائس کی لوکیشن جاننے کی کوشش کی، تو انہیں کامیابی ملی۔انہوں نے اپنے ایک دوست کے ساتھ آئی فون کو ایک رہائشی علاقے میں گھاس کے ڈھیر پر دریافت کرلیا۔ اس فون پر ایک خراش تک نہیں آئی تھی اور وہ درست کام کررہا تھا۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…