بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون کا وہ فیچر جو آئی فون میں نہیں

datetime 18  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کا رواں سال کا دوسرا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 اگلے ماہ متعارف کرایا جارہا ہے مگر جنوبی کورین کمپنی نے گلیکسی ایس 10 پر بھی زور و شور سے کام کررہی ہے۔ سام سنگ سمیت مختلف کمپنیوں کے اسمارٹ فونز کے حوالے سے اطلاعات لیک کرنے والے تجزیہ کار منگ چی کیو کے مطابق گلیکسی ایس 10 میں ایک فیچر ایسا ہوگا جو آئی فون میں متعارف کرائے جانے کا امکان نہیں۔

یہ اطلاعات تو پہلے ہی سامنے آچکی ہیں کہ سام سنگ اگلے سال ایس سیریز کے 2 نہیں بلکہ 3 فونز متعارف کرائے گی جن میں سے ایک 5.8 انچ اسکرین، دوسرا 6.1 انچ اسکرین جبکہ تیسرا 6.4 انچ اسکرین کے ساتھ ہوگا۔  سام سنگ گلیکسی ایس 10 کو 3 ماڈلز میں پیش کرنے کا منصوبہ سام سنگ کی جانب سے سب سے اہم فیچر جو اگلے سال کے اس فلیگ شپ فون سیریز کا حصہ بنایا جائے گا، وہ ڈسپلے میں فنگر پرنٹ کی موجودگی یا ایف او ڈی ریڈر ہے۔ یعنی صارفین اسکرین پر اپنی انگلیاں رکھ کر ڈیوائس کو ان لاک کرسکیں گے۔ تاہم سام سنگ کی جانب سے 2 بڑے گلیکسی ایس 10 ماڈلز میں الٹرا سونک ایف او ڈی فیچر دیا جائے گا  جبکہ 5.8 انچ کے ایس 10 میں فنگر پرنٹ سنسر ڈیوائس کے سائیڈ میں دیا جائے گا۔ ایپل نے اپنے آئی فونز سے فنگر پرنٹ ریڈر کو نکال دیا ہے اور اس سال ممکنہ طور پر 3 نئے آئی فونز میں بھی فنگر پرنٹ سنسر نہیں ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق سام سنگ آن اسکرین فنگر پرنٹ اسکیننگ کے فیچر کو زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کرے گی کیونکہ یہ ایسا فیچر ہوگا جس پر ایپل کی جانب سے کوئی کام نہیں کیا جارہا۔ سام سنگ گلیکسی ایس 10 کیسا ہوگا؟ اس سے ہٹ کر ایس 10 سیریز میں تھری ڈی سینسنگ کیمرہ بھی ہوگا جو کہ ایپل کے فیس آئی ڈی کی طرح کام کرے گا۔ ایس 10 سیریز کو اگلے سال جنوری یا فروری میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ اسے فروخت کے لیے مارچ یا اپریل میں پیش کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…