اب یوٹیوب ایپ پر بھی انکوگنیٹو موڈ متعارف

18  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اب آپ یوٹیوب پر کوئی بھی ویڈیو اس فکر کے بغیر دیکھ سکتے ہیں کہ کوئی آپ کی واچ ہسٹری یا سرچ ہسٹری سے واقف ہوسکے گا، کم از کم اگر آپ اینڈرائیڈ فون استعمال کررہے ہیں۔ جی ہاں دنیا کی مقبول ترین ویڈیو اسٹریمنگ ایپ نے اپنی اپلیکشن کے اینڈرائیڈ ورژن کے لیے ‘انکوگنیٹو موڈ’ متعارف کرا دیا ہے جس کی آزمائش رواں سال مئی سے جاری تھی، مگر اب یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

گوگل کروم کی طرح، یوٹیوب میں انکوگنیٹو موڈ صارفین کو ویڈیوز کو پرائیویٹ براﺅز کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یوٹیوب کی 11 کارآمد ٹرکس یہ فیچر ایپ کی واچ ہسٹری اور سرچ ہسٹری کو ڈس ایبل کردیتا ہے ، یعنی اگر کوئی آپ کے فون کو لے کر یوٹیوب اوپن کرتا ہے، تو وہ یہ نہیں دیکھ سکے گا کہ آپ اپلیکشن میں کیا سرچ کرتے رہے ہیں یا کیا کچھ دیکھتے ہیں، کیونکہ کسی قسم کی معلومات محفوظ ہی نہیں ہوتی۔ یہ فیچر اکاﺅنٹ سیٹنگ میں ہوگا، جس تک رسائی کے لیے ایپ اوپن کرکے ٹائپ رائٹ سائیڈ پر پروفائل امیج پر کلک کریں گے تو نیچے آپشنز میں انکوگنیٹو موڈ موجود ہوگا۔ پہلی بار اس موڈ کو آن کرنے پر یہ پیغام آئے گا، آپ انکوگنیٹو پر چلے گئے ہیں، جب آپ اسے ٹرن آف کریں گے یا ان ایکٹو ہوں گے، تو اس سیشن کے دوران آپ کی ایکٹیویٹی کلیئر ہوجائے گی اور آپ اپنے اکاﺅنٹ پر واپس چلے جائیں گے، تاہم آپ کی ایکٹیویٹی ایمپلائر، اسکول یا انٹرنیٹ سروس پرووائڈر کے لیے ویزایبل ہوگی۔ ایسا لگتا ہے کہ کمپنی اس پرائیویسی موڈ کے حوالے سے موجود غلط فہمیوں سے آگاہ ہے اور ابتدائی پیغام میں واضح انتباہ ہے کہ آپ کیا کرسکتے ہیں اور کیا نہیں۔ یہ فیچر صرف براﺅز ہسٹری انفارمیشن کو ڈیوائس میں محفوظ ہونے سے روکتا ہے، تاہم آپ کی ہسٹری انٹرنیٹ سروس پرووائڈر یا آفس نیٹ ورک میں دیکھنا ممکن ہے۔ 2017 میں پاکستانی یوٹیوب پر کیا کچھ دیکھتے رہے؟ جب یہ موڈ ان ایبل ہوگا تو آپ کے سامنے گوگل کروم جیسا ہیٹ اور شیڈ والا آئیکون آئے گا، جس کے دوران سبسکرائپشن، لائبریری، ان باکس یا سرچ تک رسائی پر یاد دلایا جائے گا کہ آپ انکوگنیٹو موڈ پر ہیں، اور صرف ہوم اور ٹرینڈنگ فیڈ تک رسائی حاصل ہوگی۔ اس سے باہر نکلنے کے لیے ہیٹ اور شیڈ والے آئیکون پر کلک کرنا ہوگا یا ایک آپشن کے ذریعے مخصوص مدت میں خودکار طور پر اسے ٹرن آف کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…