اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

گلیکسی نوٹ 9 سام سنگ کی تاریخ کا مہنگا ترین فون؟

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 کو 9 اگست کو متعارف کرایا جائے گا، تاہم ایک نئی رپورٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ جنوبی کورین کمپنی کا سب سے مہنگا فون ثابت ہوگا۔ ایک رپورٹ میں سام سنگ کے ایک بے نام عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گلیکسی نوٹ 9 اب تک متعارف کرایا جانے والا سب سے مہنگا سام سنگ فون ثابت ہوگا۔

اس فون کے سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 11 سو 63 ڈالرز (ایک لاکھ 41 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔ سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 کا ایک اور منفرد پہلو سامنے آگیا یہ فون 3 رنگوں بلیو، بلیک اور پرپل میں دستیاب ہوگا۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکی جریدے فوربس کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گلیکسی نوٹ 9 ممکنہ طور پر 6.4 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہوگا یعنی گزشتہ سال کے گلیکسی نوٹ 8 سے ایک انچ بڑا، اس طرح یہ مارکیٹ میں دستیاب سام سنگ کا سب سے بڑا ڈسپلے والا فون ثابت ہوگا۔ اس سے قبل یہ بات پہلے ہی سامنے آچکی ہے کہ یہ سام سنگ کا پہلا فون ہوگا جس میں 512 جی بی اسٹوریج دی جارہی ہے، جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ کی مدد سے صارفین اسٹوریج کو 1 ٹی بی تک بڑھا سکیں گے۔ سام سنگ نے اس فون کے بیک کیمرہ سیٹ اپ اور فنگر پرنٹ اسکینر کی پوزیشن کو تھوڑا تبدیل کیا ہے، جس کی بدولت اب فون میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو دینے کا موقع مل سکے گا اور اس طرح یہ ابھی دستیاب پہلا سام سنگ فون ہوگا، جس میں اتنی بڑی بیٹری دی جارہی ہے۔ اور ہاں یہ پہلا سام سنگ فون بھی ثابت ہونے والا ہے جس میں 8 جی بی ریم دیئے جانے کا امکان ہے۔ سام سنگ کا نیا گلیکسی نوٹ 9 کیسا ہوگا؟ سام سنگ کو ماضی میں گلیکسی ایس 8، ایس 8 پلس، ایس 9 اور ایس 9 پلس کے ساتھ گلیکسی نوٹ 8 کے فرنٹ کیمرے کے رزلٹ کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تو اب جنوبی کورین کمپنی نوٹ 9 میں بھی اپنی تاریخ کا سب سے بڑا فرٹ کیمرہ دینے والی ہے، جس سے کم روشنی میں اچھی تصاویر لینے میں مدد ملے گی۔ اس سے ہٹ کر فون میں ایس 9 پلس جیسا 12، بارہ میگا پکسل کا بیک کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا، ڈیجیٹل اسسٹنٹ بیکسبی کا نیا ورڑن اور اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…