اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کا پہلا ‘حقیقی’ بیزل لیس فون پاکستان آنے کے لیے تیار

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین (مانیٹرنگ ڈیسک)چینی کمپنی اوپو نے اپنا فلیگ شپ فون فائنڈ ایکس آئندہ ہفتے پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اوپو فائنڈ ایکس کو گزشتہ ماہ پیرس میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرایا گیا تھا اور 19 جولائی کو پاکستان میں پیش کیا جائے گا۔ یہ دنیا کا پہلا فون ہے جس کے فرنٹ پر 93.8 فیصد حصے پر صرف اسکرین ہی دی گئی ہے، یعنی حقیقی معنوں میں بیزل لیس فون ہے۔

اس طرح اوپو نے ویوو نیکس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جس کے 91 فیصد حصے پر ڈسپلے دیا گیا ہے۔ آئی فون ایکس اور گلیکسی ایس 9 کو ٹکر دینے والے فونزاوپو کے فون کے آگے اور پیچھے کورننگ گوریلا گلاس 5 دیا گیا ہے اور اس کے ذریعے پہلی بار کمپنی نے یورپی مارکیٹ میں بھی قدم رکھا۔فون کو بیزل لیس بنانے کے لیے کمپنی نے منفرد حکمت عملی اختیار کی ہے اور اس نے فون کے اوپری حصے میں سلائیڈر دیا ہے، جس سے فرنٹ کیمرہ اوپر آتا ہے جبکہ بیک کیمرے بھی سلائیڈر اوپر کرنے پر ہی نظر آتے ہیں۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آدھے سیکنڈ میں فرنٹ اور بیک کیمروں کو اوپن یا کلوز کیا جاسکتا ہے جبکہ سلائیڈر میں ہی متعدد سنسر دیئے گئے ہیں جو فیس ان لاک سسٹم سے بھی لیس ہے۔یہ فون 6.4 انچ کے او ایل ای ڈی کے فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے کے ساتھ ہے جبکہ کوالکوم اسنیپڈراگون 845 پراسیسر، 8 جی بی ریم، 256 سے 512 جی بی اسٹوریج کے آپشن بھی دیئے گئے ہیں۔اس کے بیک پر 16 اور 20 میگا پکسل والے کیمرے دیئے گئے ہیں اور اے آئی ٹیکنالوجی کو تصاویر لینے میں استعمال کیا جاسکے گا۔اسی طرح فرنٹ پر بھی اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس 25 میگا پکسل کیمرہ ہے، جس کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ تاریکی میں بھی بہترین تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ متعدد بیوٹیفکیشن آپشنز بھی اس میں دیئے گئے ہیں جبکہ نوئز کنٹرول بھی موجود ہے۔فرنٹ کیمرہ بظاہر تو فون میں نظر نہیں آتا بلکہ سلائیڈ کرنے پر اوپر کی جانب آتا ہے جو کہ اس وقت خودکار طور پر اوپر آتا ہے جب فون کو ان لاک کرنا ہو یا جب تصویر کھیچنی ہو۔اس میں 3730 ایم اے ایچ بیٹری ہے اور کمپنی کے بقول 5 منٹ چارج کرکے 2 گھنٹے تک لگاتار بات کی جاسکتی ہے۔ ڈسپلے کے اندر نصب فنگرپرنٹ سنسر والا پہلا فونمگر اس سے بھی بڑھ کر اوپو کا دعویٰ ہے کہ محض 35 منٹ میں بیٹری کو صفر سے 100 فیصد تک چارج کرنا ممکن ہے۔اس میں ہیڈفون جیک موجود نہیں بلکہ ایک یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ اوریو 8.1 آپریٹنگ سسٹم کا کمپنی نے اپنے کلر او ایس 5.1 سے امتزاج کیا ہے۔ پاکستان میں یہ فون ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…