اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

ایک ارب 10 کروڑ سال پرانا قدیم ترین رنگ دریافت

datetime 13  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا(مانیٹرنگ ڈیسک)فوسلز ہمیں کسی پودے اور جانور کے بارے میں بتاتے ہیں کہ وہ کتنے لاکھ سال پہلے زمین پر زندہ تھے، ان کا حجم کیا تھا، جسمانی ساخت کیسی تھی اور بھی بہت کچھ، مگر ایک چیز نہیں معلوم ہوتی کہ اس مخلوق کا رنگ کیا تھا۔کیا ٹی ریکس ڈائنا سور سبز رنگ کا تھا، ایسا کہنا اس لیے مشکل ہے کیونکہ نامیاتی قدرتی رنگت (جو کسی چیز کو مخصوص رنگ دیتی ہے) وقت کے ساتھ ختم ہونے لگتا ہے۔

مگر اب سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے پرانا نامیاتی رنگ (اب تک کا) دریافت کرلیا ہے جو کہ شوخ گلابی ہے جو کہ ایک ارب 10 کروڑ برس پرانی چٹانوں میں محفوظ رہا۔ سائنسدانوں نے انسانی جسم کا ایک راز آخرکار جان لیا آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے یہ رنگ مغربی افریقی ملک موریطانیہ میں صحرائے اعظم صحارا کے نیچے موجود میرین شیل کے ذخائر میں موجود ایک ارب دس کروڑ سال پرانی چٹانوں سے دریافت کیا۔ محققین کا کہنا تھا ‘یقیناً آپ کہہ سکتے ہیں کہ ہر چیز کا کوئی نہ کوئی رنگ ہوتا ہے، مگر ہم نے جو دریافت کیا ہے وہ قدیم ترین حیاتیاتی رنگ ہے’۔ انہوں نے اس دریافت کا موازنہ 10 کروڑ سال پرانے ٹی ریکس کی دم سے کیا’ اس کا بھی کوئی نہ کوئی رنگ ہوگا، ہوسکتا ہے کہ وہ گرے ہو یا بھورا، مگر یہ بتانا ممکن نہیں کہ ٹی ریکس کی جلد کا رنگ کیا تھا’۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جو مالیکیول دریافت کیا وہ کسی بڑی مخلوق کا نہیں بلکہ مائیکرو اسکوپک آرگنزمز کا ہے کیونکہ اس زمانے میں جانور ممکنہ طور پر دنیا میں موجود نہیں تھے۔ اس رنگ کو پی ایچ ڈی طالبہ نور گیونیلی نے دریافت کیا، جنھوں نے قدیم چٹانوں کو پیش کر سفوف بنایا اور پھر قدیم آرگنزمز کے مالیکیولز کا تجزیہ کیا۔ 2017 کی وہ دریافتیں جو تاریخ بدل دیں گیانہوں نے بتایا کہ شوخ گلابی رنگ کلورفول کے مالیکیولر فوسلز میں موجود تھا جو کہ ایسے آرگنزمز کا حصہ رہ چکا تھا جو کہ ایسے قدیم سمندر میں رہتے تھے جو اب معدوم ہوچکا ہے۔

ان چٹانوں کو درحقیقت صحرائے اعظم میں تیل کی تلاش کے لیے 10 سال قبل شروع ہونے والی مہم کے دوران نکالا گیا تھا جو بعد میں ایک ارب 10 کروڑ سال پرانی ثابت ہوئیں۔جب نور گیونیلی نے اس رنگ کو دریافت کیا، تو ان کے استاد کو یقین ہی نہیں آیا مگر بعد میں ثابت ہوگیا کہ یہ رنگ ایک ارب سے زائد پرانی ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…