پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں انتخابات کے دوران جعلی خبروں پر فیس بک کا بیان

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے 2016 میں امریکی انتخابات کے دوران جعلی خبروں کو پھیلا کر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت میں کردار ادا کیا۔ اس خبر سامنے آنے کے بعد فیس بک کے خلاف امریکا میں تحقیقات بھی شروع کی گئی تھی، جس کے بعد فیس بک نے اعتراف کیا تھا کہ انہیں امریکی انتخابات کے دوران روس سے کروڑوں روپے کے اشتہارات ملے تھے۔

بعد ازاں یہ بات بھی سامنے آئی کہ برطانیہ اور امریکا کے سروے کرنے والے ادارے ‘کیمبرج اینالاٹکا’ نے فیس بک کے 5 سے 8 کروڑ صارفین کا ڈیٹا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ اس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد فیس بک کے بانی پہلی بار امریکی سینیٹ کی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے اور سوشل ویب سائٹ نے پہلے یہ خدشا ظاہر کیا تھا کہ 2018 میں پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں جھوٹی خبروں کے لیے فیس بک کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اب جب پاکستان میں رواں ماہ 25 جولائی کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں تو فیس بک نے انتخابات کے تناظر میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں سے جھوٹی خبروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔ فیس بک کے مطابق ویب سائٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اور ایک عالمی خبر رساں ادارے کے اشتراک سے پاکستان میں عام انتخابات کے دوران پھیلنے والی جھوٹی خبروں کا پتہ لگانے کا منصوبہ بنالیا۔ منصوبے کے تحت فیس بک پاکستان کے صارفین سے پھیلنے والی خبروں سے متعلق سروے کرکے یہ معلوم کرنے کی کوشش کرے گا کہ کون سی خبریں درست ہیں اور کس خبر میں کتنی سنسنی ہے؟ ساتھ ہی عالمی خبر رساں ادارہ بھی فیس بک کو پھیلنے والی خبر سے متعلق آگاہ کرے گا کہ وائرل ہونے والی خبر جعلی ہے یا درست۔ اسی طرح فیس بک کا خودکار نظام بھی پاکستان میں عام انتخابات کے دوران سیاسی تناظر میں پھیلنے والی خبروں کی نگرانی کرے گا۔

‘پاکستانی انتخابات کو فیس بک سے متاثر نہیں ہونے دیں گے’ فیس بک پر جعلی خبروں کی حوصلہ شکنی کے لیے ویب سائٹ نے اپنے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ نظر آنے والی خبروں پر خاص نظر رکھیں، کیوں کہ کئی ایسے جعلی ادارے بھی ہیں، جو دوسرے معروف اور بہتر ساکھ رکھنے والے صحافتی اداروں کا نام استعمال کرکے سنسنی پر مبنی خبریں پھیلاتے ہیں۔ فیس بک کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس سے پاکستان کے نامور نشریاتی

اداروں سے ملتے جلتے ناموں والے جعلی اداروں سے سنسنی پر مبنی خبریں پھیلائی جاسکتی ہیں، اس لیے ایسی خبریں نظر آنے پر ان کے خلاف رپورٹ کریں، تاکہ غلط خبروں کو روکا جاسکے۔ ساتھ ہی فیس بک نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے اپنے عملے میں اضافہ کر رہا ہے۔ فیس بک کے مطابق ویب سائٹ پر شیئر ہونے والی پوسٹس کی مانیٹرنگ کرنے اور ان پر نظر رکھنے کے لیے عملہ بڑھاکر 20 ہزار تک کردیا جائے گا

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…