بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو ‘خطرناک’ پیغامات سے الرٹ کرے گا

datetime 9  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ کو گزشتہ دنوں بھارتی حکومت کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ یہ پلیٹ فارم افواہیں اور جھوٹی خبریں پھیلانے کے لیے استعمال ہورہا ہے۔ واٹس ایپ نے بھی اس پر تسلیم کیا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے واٹس ایپ میں گروپ چیٹ کو افواہیں اور جعلی خبریں پھیلانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

اور اب اس کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جو کہ صارفین کو گروپ میں فارورڈ کسی جعلی خبر سے خبردار کرے گا۔ یہ فیچر جسے فی الحال ‘ Suspicious Link ‘ کا نام دیا گیا ہے، کے ذریعے کمپنی خودکار طور پر گروپ چیٹ میں شیئر کیے جانے والے ویب سائٹس لنکس کے مستند ہونے کو چیک کرے گی۔ واٹس ایپ کے اس کارآمد مگر خفیہ فیچر کا علم ہوا؟ یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے جب صارف کو واٹس ایپ پر کسی ویب سائٹ کا لنک بھیجے جائے گا، تو اپلیکشن اس لنک کے بیک گراﺅنڈ کو چیک کرے گی اور کچھ مشتبہ ہونے پر صارف کو الرٹ کرے گی۔ ایسے میسج پر ایک ریڈ لیبل بھی ہوگا جو کہ اس کے اسپام یا مشتبہ ہونے کا عندیہ دے گا۔ یہ فیچر مستقبل قریب میں بہت جلد دنیا بھر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، تاہم سب سے پہلے بھارت میں ہی نظر آئے گا۔ واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر کارآمد یا دل توڑ دینے والا؟ اس سے ہٹ کر بھی واٹس ایپ کی جانب سے ایک فیچر آزمایا جارہا ہے جو کہ اسپام اور فراڈ لنک کے بارے میں جاننے میں صارفین کی مدد کرے گا۔ اس سلسلے میں کمپنی کی جانب سے فارورڈڈ میسج کا لیبی استعمال کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…