منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

فیس بک اور انسٹاگرام ‘ڈو ناٹ ڈسٹرب’ بنانے میں مصروف

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک اور اس کی ذیلی ایپلی کیشن انسٹاگرام ایک ایسا فیچر بنانے میں مصروف ہیں، جسے استعمال کرتے ہوئے ان ویب سائٹس کے صارف کچھ وقت کے لیے سوشل میڈیا سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں گے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کب تک اس فیچر کو عام کریں گے، تاہم دونوں نے اس کی آزمائش شروع کردی۔ ٹیکنالوجی نشریاتی ادارے۔

’ٹیک کرنچ‘ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ فیس بک اور اس کی ذیلی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام ’ڈو ناٹ ڈسٹرب‘ نامی ایک ایسا فیچر متعارف کرانے پر کام رہی ہیں، جسے استعمال کرتے ہوئے صارف کچھ وقت کے لیے سوشل میڈیا سے دور ہوجائے گا۔ فیس بک اپنے صارفین کو ‘خود’ سے دور رکھنے کی خواہشمند یہ فیچرکچھ موبائل فونز میں بھی موجود ہوتا ہے اور اب اسی فیچر کو فیس بک اور انسٹاگرام بھی متعارف کرائیں گے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام نے ان فیچر کی آزمائش کا پروگرام شروع کردیا، امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے کچھ صارفین کو ان فیچرز تک رسائی دی گئی ہے۔ ’ڈو ناٹ ڈسٹرب’ فیچر کے ذریعے صارف فیس بک یا انسٹاگرام اکاؤنٹ کو معطل کرنے سمیت ان کے نوٹیفکیشن سے بھی چھٹکارہ حاصل کرسکے گا۔ یہ فیچر صارف کو فیس بک ایپلی کیشن استعمال کرتے وقت سب سے اوپر دکھائی دے گا، جب کہ انسٹاگرام پر اس فیچر کو پوسٹ نیچے دیکھا جاسکے گا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس فیچر کو ابتدائی طور پر موبائل صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔دوسری جانب فیس بک نے تاحال اس نئے فیچر کو بنانے کے حوالے سے کسی قسم کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔فیس بک کی جانب سے ’ڈو ناٹ ڈسٹرب’ فیچر پر کام کیے جانے کی خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے، جب کہ گوگل اور ایپل نے بھی ایسا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…