بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

ڈرون کو شناخت اور جام کرنے والا فوجی آلہ تیار

datetime 5  جولائی  2018 |

ڈنمارک (مانیٹرنگ ڈیسک) جنگ، امن اور عام حالات میں ڈرون بڑی تعداد میں استعمال ہورہے ہیں اور اب جنگوں میں ان کا عام استعمال شروع ہوگیا ہے۔ اسی بنا پر ڈنمارک کی ایک کمپنی نے اب ڈرون کی شناخت اور اسے جام کرنے والا ایک آلہ تیار کیا ہے جو دشمن کے ڈرون کو مؤثر انداز میں بے بس کرسکتا ہے۔ اس سے قبل چھوٹے بڑے آلات کے ذریعے ڈرون کو جام کرنے کا کام لیا جاتا رہا ہے اور اب دشمن ڈرون کے لیے لباس بھی تیار کرلیا گیا ہے جسے گھنٹوں تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اسے 103 ڈرون ڈٹیکٹرکا نام دیا گیا ہے جس پر پِٹ بال ڈرون جیمر نصب کیے گئے ہیں ، اسے بنانے کا مقصد ڈرون دیکھ کر عمل کرنے کی بجائے گھنٹوں پہلے کسی ممکنہ ڈرون سے خبردار کرنا اور اسے بے عمل کرنا ہے۔ ڈرون جیمر کے اندر حساس انٹینا نصب ہیں۔ یہ جیمر 2.4 گیگا ہرٹز، 5.8 گیگا ہرٹز اور جی این ایس ایس (گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم) فریکوئنسی کو ایک کلومیٹر تک خارج کرتے ہیں۔ اضافی انٹینا لگانے سے یہ صلاحیت دو کلومیٹر تک بڑھائی جاسکتی ہے۔ یہ سگنل ہوا میں پھیلتے ہیں، دشمن ڈرون کی مواصلات میں خلل ڈالتے ہیں اور وہ کسی کام کا نہیں رہتا جبکہ دوست سپاہیوں کے وائرلیس رابطوں میں کسی قسم کا کوئی خلل پیدا نہیں ہوتا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈرون جیمر کے ایک آلے کا وزن صرف 700 گرام ہے جو ایک فوجی پر بھاری نہیں پڑتا اور وہ بہت سہولت کے ساتھ اپنے دیگر مشن انجام دے سکتا ہے۔ ایک مرتبہ چارج کرنے پر اس کی بیٹری 20 گھنٹے تک کارآمد رہتی ہے اور اس کے ذریعے مینوئل یا خود کار انداز میں ڈرون کو جام کرکے گرایا جاسکتا ہے۔ دفاعی تجزیہ نگاروں نے اس ایجاد کو سراہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…