بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی ساختہ سیٹلائٹ آئندہ ماہ خلا میں روانہ کیا جائے گا

datetime 25  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خارجہ امورکی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان میں تیار کردہ 2 سو 85 کلوگرام وزن کا حامل پاک ٹیس-اے ون نامی آبزرویٹری سیٹلائٹ آئندہ ماہ جولائی میں خلا میں روانہ کردیا جائے گا۔ حساس آلات اور کیمروں سے لیس پاک ٹیس-اے ون نامی یہ سیٹیلائٹ خلا میں 610 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود رہے گا اور سورج کے حساب سے اپنی جگہ تبدیل نہیں کرے گا۔

پاکستان کا پہلا کیوب سیٹ سیٹیلائٹ روس سے لانچ کردیا گیا اس حوالے سے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے سائنسدانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان کو قابل فخر بنایا۔ خیال رہے کہ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ (آر ایس ایس) کے نام سے معروف اس سیٹلائٹ کی مدد سے زمین کے کئی خدوخال کا جائزہ لیا جاسکتا ہے اور معدنی ذخائر کا اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ سیٹلائٹ میں نصب حساسیت محسوس کرنے والے آلات کے سبب آر ایس ایس موسمیاتی تبدیلیوں کا جائزہ لینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا، جس میں گلیشیئرز پگھلنے کا عمل، گرین ہاؤس گیسز کا اخراج، جنگلات میں لگی آگ کو جانچنا اور زراعت اور جنگلات سے متعلق مسائل کو حل کرنا بھی شامل ہے۔ تاہم مذکورہ کاموں کے علاوہ بھی سیٹلائٹ مزید فعال اور غیر فعال سرگرمیاں انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت نے ’مواصلاتی سیٹلائٹ‘ خلا میں چھوڑ دیا خیال رہے کہ سیٹلائٹ کے لیے سمت کا تعین کرنے والی ٹیکنالوجی سال 2012 میں چین سے حاصل کی گئی تھی۔ اس حوالے سے جب قومی خلائی ادارے، پاکستانی اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن(سپارکو) اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے سیٹلائٹ کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا۔ وا ضح رہے بھارت کی جانب سے اس قسم کی سیٹیلائٹ خلا میں بھیجنے کا سلسلہ 1970 سے جاری ہے۔

اس ضمن میں سابق وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ سیٹلائٹ خلا میں بھیجنا ایک قبل فخر لمحہ اور مثبت قدم ہے، کیونکہ ہمارے سائنسدان سیٹلائٹ بنانے اور خلا میں بھیجنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ امریکا اب خلا میں بھی فوج بھیجے گا دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا بھاری بھرکم

اور بڑے مواصلاتی سیٹلائٹس کے مقابلے میں آبزرویٹری سیٹلائٹ ایک سادہ ٹیکنالوجی ہے جس میں نصب مختلف قسم کے مشاہداتی آلات کے سبب کئی سرگرمیاں سرانجام دی جاسکتی ہیں جبکہ اس سے برقی مقناطیسی لہروں اور زمین سے اٹھنے والی شعاعوں کے اخراج کا بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں پاکستان خلائی سرگرمیوں میں بہت زیادہ پیچھے ہے جبکہ بھارت کے مقابے میں بھی ہم ابھی 25-30 سال پیچھے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…