اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اسمارٹ فونز سے ہلاکت کا ایک اور افسوس ناک واقعہ موبائل پھٹنے سےاہم ترین شخصیت ہلاک ، جانتے ہیں ان کے پاس کس کمپنی کا موبائل فون تھا جو پاکستانی سب سے زیادہ خریدتے ہیں

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالا لمپور(نیوز ڈیسک)ملائیشیا میں چارجنگ کے دوران اسمارٹ فون دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سرکاری کمپنی کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اسمارٹ فونز سے ہلاکت کا ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا ٗملائیشیا میں چارجنگ کے دوران اسمارٹ فون پھٹنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ہلاک شخص کی شناخت 45 سالہ نذرین حسن

کے نام سے ہوئی جو وزارت خزانہ کے زیر انتظام ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنی کریڈل فنڈ کا سی ای او تھا۔پولیس کے مطابق نذرین کے پاس دو موبائل فون تھے جن میں سے ایک بلیک بیری اور دوسرا ہواوے کا تھا تاہم یہ پتہ نہیں چلا کہ دونوں میں سے کس کمپنی کے فون سے یہ حادثہ پیش آیا کیونکہ واقعے کے وقت دونوں فون چارجنگ پر لگے تھے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ ایک فون دھماکے سے پھٹ گیا جس سے قالین نے آگ پکڑ لی جس نے تیزی سے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور نذرین کو جان بچانے کا موقع بھی نہ مل سکا اور وہ زندہ جل کر ہلاک ہوگیا۔ادھر لواحقین نے موقف اختیار کیا کہ نذرین کی موت آتشزدگی سے نہیں ہوئی بلکہ دھماکے سے پھٹنے والے اسمارٹ فون کے دھاتی ٹکرے نذرین کے سر کے پچھلے حصے میں پیوست ہوگئے جس کے باعث آگ لگنے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔واقعہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آئی ہے جس کے مطابق چارجنگ کے وقت نذرین موبائل فون کے قریب تھا، فون دھماکے سے پھٹا جس سے نذرین کو جان لیوا زخم لگے جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔دھماکے سے پھٹنے والے اسمارٹ فون کے دھاتی ٹکرے نذرین کے سر کے پچھلے حصے میں پیوست ہوگئے جس کے باعث آگ لگنے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔واقعہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آئی ہے جس کے مطابق چارجنگ کے وقت نذرین موبائل فون کے قریب تھا، فون دھماکے سے پھٹا جس سے نذرین کو جان لیوا زخم لگے جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…