جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ہیواوے کا ڈوئل کیمرا بجٹ فون ’آنر پلے‘ متعارف

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی ہیواوے نے اپنے برانڈ ’آنر‘ کا ڈوئل کیمرا بجٹ فون ’آنر پلے‘ متعارف کرادیا۔ ’آنر پلے‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اسے گیمنگ فون قرار دیا جا رہا ہے، کیوں کہ اس کی ایل سی ڈی اور گرافکس میں جدید ٹیکنالوجی کا استمال کیا گیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ’آنر پلے‘ کی ایل سی ڈی اور گرافکس کا رزلٹ دیگر فونز کے مقابلے میں 60 فیصد بہتر جب کہ توانائی کا استعمال 40 فیصد کم ہوگا۔

ہیواوے دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی بن گئی کمپنی کے مطابق ’آنر پلے‘ میں جی پی یو ٹربو نامی نئی گیمنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، جس کی مدد سے فون کی اسکرین اور گرافکس سمیت اس کا رزلٹ بہتر بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا کہ ’آنر‘ اپنے پہلے متعارف کرائے گئے فونز ’آنر 10، ویو 10، آنر لائٹ 9، اور آنر 7‘ کے اپڈیٹ ورژنز میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی۔ 3۔6 انچ اسکرین کے حامل آنر پلے میں کرن کا ہسلیکون کرن 970 کا پراسیسر دیا گیا ہے، جب کہ اس میں 6 جی بی ریم دی گئی ہے۔ آنر پلے میں اسٹوریج بڑھانے کی صلاحیت 64 جی بی تک بڑھائی جا سکتی ہے۔  ہیواوے کے 2 نسبتاً سستے اسمارٹ فونز پیش ہیواوے کے برانڈ کے اس بجٹ فون میں بیک پر ڈوئل کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے ایک 16 میگا پکسل جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل ہے۔ 16 میگا پکسل کے فرنٹ کیمرا کے حامل اس موبائل کی بیٹری 3500 ایم اے ایچ رکھی ہے، جب کہ اس کی رقم انتہائی مناسب رکھی ہے۔ آنر پلے کی قیمت 375 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 25 ہزار روپے سے زائد ہے۔ کمپنی نے فوری طور پر اسے آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا ہے، جب کہ رواں برس اگست تک اسے دنیا بھر کی مارکیٹس میں بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…