جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

واٹس ایپ نے گروپ چیٹ میں نئے فیچرز شامل کردیئے

datetime 19  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی میں جدت نے سالوں کے فاصلے چند لمحوں میں سما دیئے ہیں اور آئے روز نت نئی ایجادات سے عقل انسانی دنگ رہ جاتی ہے ۔ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر آئے روز نت نئی اَپ ڈیٹس سامنے آتی رہتی ہیں اور اب اس کے گروپ چیٹ میں نئے فیچرز شامل کرکے صارفین کو مزید سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ گروپ ایڈمن کے اختیارات بھی پہلے سے مضبوط کردیئے گئے ہیں ۔

یعنی اب کوئی بھی گروپ ممبر ایڈمن کی اجازت کے بغیر گروپ آئیکون تبدیل نہیں کرسکے گا اور نہ ہی سبجیکٹ ایڈمن کی اجازت کے بغیر تبدیل کیا جاسکے گا۔ واٹس ایپ گروپ چیٹ میں جب گفتگو طویل ہوجاتی ہے اور کسی بھی صارف کا نام لے کر کوئی خاص بات کی جاتی ہے تو اس کے لیے دوبارہ پچھلی چیٹ کو سکرول کرنا پڑتا ہے، ایسے میں واٹس ایپ نے گروپ چیٹ میں سکرول کی مشکل سے نجات دلاتے ہوئے ’ایٹ دی ریٹ‘ (@) ٹول شامل کردیا ہے۔ میش ایبل کی ایک رپورٹ کے مطابق اس کی مدد سے صارف کا نام جہاں واضح یعنی مینشن ہوگا، وہ اس میسج پر با آسانی جاسکے گا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گروپ چیٹ میں دائیں جانب ‘@’ دیا ہوگا، جس پر کلک کرکے با آسانی اس میسج پر پہنچا جا سکتا ہے جہاں نام مینشن ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…