فیس بک صارفین کیلئے بری خبرآگئی!!فیس بک نے روزانہ 10لاکھ اکائونٹس بند کرنا شروع کر دئیے ، کہیں آپ کا نام بھی تو لسٹ میں شامل نہیں، یہ اقدام کن صارفین کے خلاف اٹھایا جا رہا ہے؟جانئے

15  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے روزانہ کی بنیاد پر نفرت انگیز خیالات کی تشہیر کرنے والے 10 لاکھ سے زائد اکاؤنٹ بند کرنا شروع کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق فیس بک کے چیف سیکیورٹی افسر کا کہنا ہے کہ وہ اسپیم ، فراڈ، جعلی اور دیگر نفرت انگیز اکاؤنٹس روکنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فیس بک صارفین

کی تعداد دو ارب سے تجاوز کر چکی ہے جس میں فراڈیوں نے بھی ہزاروں کی تعداد میں جعلی اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں۔ کمپنی ان سب منفی کرداروں کی نشاندہی اور بندش میں مشکل کا شکار ہے۔کیونکہ غلطی سے کئی ایسے اکاؤنٹ بھی اس کی زد میں آکر بند ہو جاتے ہیں جو فیس بک قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوتے۔چیف سیکیورٹی افسر فیس بک ایلکس اسٹاموس کا کہنا ہے کہ روزانہ لاکھوں کروڑوں مرتبہ لوگوں اور اکاؤنٹس کے درمیان رابطے ہوتے ہیں اور ان سب کے لیے قوانین بنا کر انہیں زبردستی لاگو نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے نفرت انگیزی پھیلانے کا باعث بننے والے 10 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس روزانہ کی بنیاد پر بند کرنے کی تصدیق کی ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ اکاؤنٹس بند ہونے کی زد میں آنے والے اکاؤنٹس کے ذمے دار تکنیکی مسائل ہیں ناکہ قواعد و ضوابط۔ اس سے قبل خود مارک زکربرگ بھی کہہ چکے ہیں کہ فیس بک کا نظام مکمل طور پر درست نہیں اور اس میں کئی غلطیاں موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی کمپنی مزید 3000 موڈریٹر بھرتی کر رہی ہے تاکہ جعلی اور رنگ، نسل اور زبان کی بنیاد پر نفرت پھیلانے والے اکاؤنٹس بند کئے جا سکیں ۔واضح رہے کہ فیس بک کو امریکہ میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے بھی ڈیٹا استعمال کے حوالے سے شدید پیچدگیوں کا سامنا ہے اور اس حوالے سے فیس بک کے مالک مارک زکر برگ سینٹ کی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…