اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر بھی واٹس ایپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انکرپٹ ڈائریکٹ میسجز کا فیچر ‘سیکرٹ’ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔یہ انکشاف ٹوئٹر کے لیک کوڈ سے ہوا۔ ٹوئٹر کی اینڈرائیڈ ایپ میں چھپے کوڈ میں ‘سیکرٹ کنورزیشن’ کا آپشن موجود ہے اور اس سے صارفین کو انکرپٹڈ ڈائریکٹ پیغامات بھیجنے کا موقع ملے گا۔
ٹوئٹر صارفین اپنا پاس ورڈ فوری بدل لیں یہ فیچر ٹوئٹر کو دیگر محفوظ میسجنگ اپلیکشنز جیسے واٹس ایپ، ٹیلیگرام وغیرہ کے مقابلے میں کھڑا کردے گی۔ یہ انکرپٹڈ ڈائریکٹ میسج آپشن سب سے پہلے جین وونگ نے ٹوئٹر کی اینڈرائیڈ اپلیکشن پیکج (اے پی کے) میں دریافت کیا تھا۔ اے پی کے میں اکثر ایسے فیچرز کے کوڈ ہوتے ہیں جن کی خاموشی سے آزمائش ہورہی ہوتی ہے یا بہت جلد صارفین کے لیے دستیاب ہونے والے ہوتے ہیں۔ ٹوئٹر نے اس حوالے سے بات کرنے سے گریز کیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اس سوشل میڈیا میں یہ فیچر کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ یہ انکرپٹڈ ڈائریکٹ میسج کا خیال ایڈورڈ سنوڈن نے ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی کو ڈیڑھ سال قبل دیا تھا جسے انہوں نے مناسب قرار دیتے ہوئے اس پر غور کرنے کا کہا تھا۔ ٹوئٹر کے ڈائریکٹ میسجز صارفین کے لیے فون نمبر یا ای میل ایڈریس کے بغیر اجنبی افراد سے رابطہ کرنے کا اچھا ذریع ہے۔ٹوئٹر کو اس حوالے سے اوپن میسجنگ نیٹ ورک سمجھا جاتا ہے مگر انکرپشن نہ ہونے کے باعث حکومتی، ہیکرز یا خود ٹوئٹر کی نگرانی کا خطرہ ہوتا ہے۔