اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کی بدولت کسی سے چیٹ کرنے کے لیے اپلیکشن اوپن کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔ یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ 2.18.138 ورژن میں دستیاب ہوگا جو کہ بیٹا ورژن ہے۔ واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WAbeta کی رپورٹ کے مطابق ایک ڈومین کی مدد سے صارفین اس میسجنگ ایپ پر کسی نمبر سے چیٹ بغیر
ایپ اوپن کیے کرسکیں گے۔ واٹس ایپ گروپ چیٹس کی ان 5 اہم ٹرکس کے بارے میں جانیں اس نئے چیٹ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ کے صارفین کو (فون نمبر)https://wa.me/ یعنی اس فرد کا نمبر جس سے بات کرنا چاہتے ہیں، ٹائپ کرنا ہوگا، جس کے بعد خودکار طور پر چیٹ کی جانب چلے جائیں گے۔ تاہم اگر پرانے واٹس ایپ ورژن انسٹال ہو تو صارف براﺅزر پر api.whatsapp.comپر چلا جائے گا۔ اگر واٹس ایپ نمبر غلط ہوگا تو ایپ کی جانب سے بتایا جائے گا کہ جو فون نمبر یو آر ایل کے ذریعے شیئر کی گیا ہے وہ ٹھیک نہیں۔ اس سے ہٹ کر واٹس ایپ کی جانب سے بیٹا صارفین کے لیے اسٹیکر البم کا فیچر بھی جلد متعارف کرایا ئے گا۔ واٹس ایپ کی جانب سے فی الحال اسٹیکر فیچر کو بہتر بنانے پر کام کیا جارہا ہے۔ واٹس ایپ اور انسٹاگرام میں گروپ ویڈیو کالنگ جلد متعارف ہوگی اسی طرح گروپ ویڈیو کالنگ کا فیچر بھی مستقبل قریب میں متعارف کرایا جائے گا، جس کا اعلان فیس بک کی سالانہ ڈویلپرز کانفرنس کے دوران کیا گیا تھا۔