پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

واٹس ایپ پر اس پیغام کو کھولنا فون کریش کرسکتا ہے

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ میں اکثر ایسے پیغامات کی بھرمار ہوتی ہے جن میں صارفین کو فارورڈ کرنے کا کہا جاتا ہے، مگر اب ایسا ہی ایک میسج اس اپلیکشن بلکہ فون کو بھی ہینگ کرنے کے باعث بن رہا ہے۔ جی ہاں ایک بگ ایسے اسپام میسج کے ذریعے اینڈرائیڈ فون میں واٹس ایپ کو کریش کررہا ہے جو بظاہر بے ضرر نظر آتا ہے۔ یہ مسئلہ اتوار کو سلیش گیئر نامی ویب سائٹ نے سب سے پہلے نوٹس کیا تھا۔

واٹس ایپ آپ کے بارے میں کیا کچھ جانتی ہے؟ اس پیغام میں خفیہ سمبل اسپیسز کے درمیان موجود ہوتے ہیں اور اس کے ٹیکسٹ کے کسی بھی حصے کو دبانے سے ایپ ان خفیہ سمبلز کو ‘ایکسپینڈ’ کرتی ہے جس کے نتیجے میں اپلیکشن اوور لوڈ ہوجاتی ہے بلکہ فون کا آپریٹنگ سسٹم بھی ہینگ ہوجاتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس طرح کے پیغام کے 2 ورژن فارورڈ کیے جارہے ہیں۔ ان میں سے ایک میں ایک بلیک ڈاٹ موجود ہوتا ہے جس پر خبردار بھی کیا جاتا ہے کہ اسے دبانے پر کچھ برا ہوگا مگر تجسس کے شکار بیشتر افراد ایسا کرگزرتے ہیں۔ اسی طرح کا دوسرا پیغام بالکل ہی بے ضرر نظر آتا ہے جس میں آنسو اور ہنسنے والا ایموجی ریڈ مور کی ہدایت کے ساتھ ہے، تاہم وہ اسپیشل کریکٹرز پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ نظر نہیں آتے مگر ٹیکسٹ بی ہیوئیر بدل دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں واٹس ایپ کریش کرجاتی ہے۔ واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس واٹس ایپ نے فی الحال اس بگ کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ یعنی اگر آپ متاثر ہوئے ہیں تو اس سے بچنے کا ابھی کوئی طریقہ نہیں، بس یہی ہے کہ فون کو مکمل ری بوٹ کریں جس کے بعد ہی ڈیوائس نارمل ہوپاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…