سان فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر نے33 کروڑصارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا اعتراف کر لیا،ٹوئٹر نے صارفین کو پاس ورڈ تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا،ڈیٹا ٹوئٹر کے ہیشنگ سسٹم میں خرابی کے باعث لیک ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے33کروڑ یوزرز کا ڈیٹا لیک ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے تینتیس کروڑ یوزرز کا ڈیٹا لیک ہو گیا ہے جس کے بعد ٹویٹر انتظامیہ نے صارفین کو اپنے پاسورڈ فوری تبدل کرنے کا مشورہ
دیا ہے۔ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹیو جیک ڈورسی نے بھی کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر کے بلاگ کے مطابق یہ خرابی اس کے ’ہیشنگ‘ کے استعمال سے متعلق تھی، جو پاس ورڈز کو پوشیدہ رکھتی ہے جب صارفین اپنا پاس ورڈ لکھتے ہیں تو وہ اسے اعداد اور حروف میں تبدیل کر دیتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر حکام نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے نیٹ ورک سے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا لیک ہو گیا ہے تاہم اب خطرے کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ تمام صارفین کا ڈیٹا محفوظ کرلیا گیا ہے۔