بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

سستے ترین موبائل فون اور الیکٹرانکس میں صنعتی موجد کمپنی نے اپنے حیرت انگیز نئے فونز جاری کر دیئے 

datetime 4  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سستے ترین موبائل فون اور الیکٹرانکس میں صنعتی موجد میزو نے حال ہی میں اپنے حیرت انگیز نئے فونز جاری کر دیئے ہیں جن میں میزو 15 اور 15 پلس سمیت سٹینڈرڈ میزو لائٹ بھی شامل ہیں۔ یہ جدید ترین سمارٹ فون بہت جلد پاکستان بھر میں دستیاب ہوں گے۔ میزو 15 میں سٹین لیس اسٹیل المونیم مٹیریل سے تیار کردہ یونی باڈی بیک دی گئی ہے۔ یہ فون کم وزن ہے اور میٹل جیسا محسوس نہیں ہوتا۔ اس کی ظاہری شکل پلاسٹک جیسی ہے۔

سفید رنگ کا انتخاب آنکھوں کیلئے دلکش اور سرامک ٹائل کی عکاسی کرتا ہے۔ اس میں ایک سنگولر 5.46 قطر کے ساتھ ایمولڈ پینل دیا گیا ہے لیکن 16:9 کی کلاسک ریشو اس فون کو آن لائن ملٹی میڈیا کیلئے پرکشش بناتی ہے۔ ریگولر ورژن پر ریزولوشن فل ایچ ڈی ہے۔ اس فون کی چپ سیٹ سنیپ ڈریگن 660 ہے جو مضبوط سی پی او کے ساتھ 14nm پارٹ اور ایک متوسط سطح کے جی پی یو پر مشتمل ہے۔ اس فون میں 4 جی بی ریم دی گئی ہے جبکہ یہ 64 جی بی اور 128 جی بی کی اسٹوریج کے ساتھ کالے اور نیلے رنگوں میں دستیاب ہے۔ میزو 15 پلس میں ایک غیر معمولی 5.95 قطر کے ساتھ ایمولڈ پینل موجود ہے لیکن اس کی کلاسک 16:9 ریشو فون کو آن لائن ملٹی میڈیا کے لئے پرکشش بناتی ہے۔ اطراف پر بیزل کا عملی طور پر وجود نظر نہیں آتا، جب یو ٹیوب پر ویڈیوز دیکھی جائیں تو انتہائی لطافت محسوس ہوتی ہے۔ اس فون میں AOD کی خصوصیت دی گئی ہے جبکہ بیزل میں ایک نوٹیفیکیشن ایل ای ڈی پوشیدہ ہے۔ ایل ای ڈی کیمرہ فلیش کے ساتھ مختلف افیکٹس بھی دیئے گئے ہیں جسے نوٹیفیکیشنز کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے جو صرف OIS کے ساتھ آتا ہے۔ اس میں پرو موڈ کے اندر 20 میگا پکسل ٹوگل دیا گیا ہے۔ یہ فون Mali-G71 MP20 جی پی یو کے ساتھ Exynos 8895 پروسیسر کا حامل ہے۔ اس میں 6 جی بی ریم اور 64/128 جی بی کی سٹوریج دی گئی ہے۔

میزو 15 لائٹ اس گروپ کا لائٹ ماڈل ہے۔ یہ 1080 پکسل پلس ریزولوشن کی حامل 5.46 انچ سکرین کے ساتھ میزو 15 جیسا ہی ہے لیکن اس میں او ایل ای ڈی کی جگہ ایل ٹی پی ایس ایل سی ڈی دی گئی ہے۔ اس میں بھی سنیپ ڈریگن 626 چپ سیٹ موجود ہے۔ اس فون میں اس کے آٹھ Cortex-A53 کورز کے ساتھ رفتار کے مقابلے میں کارکردگی پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اس فون میں صارفین 4 جی بی ریم اور 64 جی بی کی سٹوریج حاصل کریں گے۔ میزو 15 لائٹ میں پیچھے کی جانب 12 میگا پکسل سینسر کا ایک سنگل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں f/1.9 ایپرچر ہے۔

یہ ڈوئل پکسل آٹو فوکس کو بہتر بناتا ہے۔ دیگر دو ماڈلز کی طرح اس میں بھی 20 میگا پکسل شوٹر سیلفی کیمرہ موجود ہے۔ اس فون میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جبکہ 18 W (9V at 2A) پر mCharge کو استعمال کرتے ہوئے فاسٹ چارجنگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ میزو پاکستان کے کنٹری ہیڈ فراز ایم خان نے کہا کہ میزو کا خیال ہے کہ عالمی سطح پر رابطے کے مقاصد کیلئے تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال میں مواصلاتی ٹیکنالوجی نے ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میزو کے سمارٹ فونز کی سستے نرخوں پر کسٹمائزڈ صارف تجربہ، اعلیٰ کارکردگی اور انتہائی جدید ترین صلاحیتوں کی وجہ سے صدیوں سے گونج ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…