بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

جاپان کا حقیقی ٹرانسفارمر روبوٹ تیار، حرکات اور تمام فیچرز حیرت انگیز

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(سی ایم لنکس)جاپانی ماہرین نے ایک حیرت انگیز ٹرانسفارمر روبوٹ بنایا ہے جو چند لمحوں میں ایک مکمل کار میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ اسے جے ڈایٹی رائڈ کا نام دیا گیا ہے جو ایک طرح سے جاپانی سائبروٹرون کی نقل ہے۔مکمل طور پر تبدیل ہونے والا حقیقی روبوٹ چار میٹر بلند ہے اور وہ زمین بوس ہوکر ایک کار میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ جے ڈایٹی رائڈ کو جاپان کی تین مشہور کمپنیوں نے مل کر تیار کیا ہے۔

اور اس پر گزشتہ چار برس سے کام جاری تھا۔ اب اسے نومبر میں فلوریڈا میں ہونے والی ایک ٹیکنالوجی نمائش میں پیش کیا جائے گا۔اسے ٹرانسفارمر سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا ہے جسے جاپان کے مشہور مکینکل ڈیزائنر کیونیو اوکاوارہ نے ڈیزائن کیا ہے۔ تاہم یہ ٹرانسفارمر فلم کی طرح اس تیزی سے تبدیل نہیں ہوتا لیکن اپنے جیسی ایجادات سے قدرے بہتر ہے۔ خود کو بدلتے دوران یہ روبوٹ بہت سی اشکال میں ڈھلتا ہے اور گاڑی سے روبوٹ اور روبوٹ سے گاڑی میں بدل جاتا ہے۔یہ روبوٹ کار میں بدلنے کے بعد 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے اور انہی پہیوں کی مدد سے یہ روبوٹ بھی آگے بڑھتا ہے۔ تاہم اس کے چلنے کی رفتار بہت سست ہے جو 100 میٹر فی گھنٹہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ انجینئر روبوٹ کے بجائے کار کی رفتار زیادہ فخر سے بتاتے ہیں۔لیکن اس کی حرکات اور تمام فیچرز بہت حیرت انگیز ہیں جو جاپانی انجینئروں کی مہارت کا ایک عمدہ شاہکار بھی ہے۔ کار میں آسانی سے دو افراد بیٹھ سکتے ہیں۔ٹرانسفارمر کو مشترکہ طور پر اسراٹیک، سینسائی ٹیکنالوجیز اور بریو روبوٹکس نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ اگلے مرحلے میں یہ رپورٹ کمرشل بنیادوں پر فروخت کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…