جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹیلی نار اور کیو موبائل کا کارنامہ ، پاکستان کا سب سے کم قیمت فور جی سمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا،قیمت اور خصوصیات ایسی کہ آپ کوئی اور فون نہیں خریدیں گے

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان میں رابطے کی بہتر خدمات کی فراہمی اور معاشرے کو بااختیار بنانے کے عزم کے تحت ملک کی صف اول کی ٹیلی کام اور ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ٹیلی نار پاکستان اور کیو موبائل اپنے دیرینہ اشتراک کے اگلے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔اس اشتراک کے تحت ایل ٹی ای صلاحیتوں کے حامل کم قیمت ایل ٹی ۔100اسمارٹ فون کے ذریعے فورجی ایکوسسٹم کی تشکیل کے ایک نئے دور کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ٹیلی نار پاکستان اور کیو موبائل نے اس سے

قبل بھی کیو موبائل کے تمام فو ر جی اسمارٹ فونز کو ٹیلی نار 850MHzبینڈکے ذریعے موثر بنایا اور پھر 2017میں ایل ٹی ای صلاحیتوں اورماس مارکیٹ اپیل کی حامل ’ایل ٹی‘ سیریز متعارف کرائی ہے۔اس اشتراک کار کے تحت دونوں ادارے پاکستان میں ایک مستحکم ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی تشکیل کے لیے کام کریں گے تاکہ دونوں کے مشترکہ صارفین کو انڈسٹری میں دستیاب بہترین ڈیجیٹل مصنوعات اور خدمات فراہم کی جاسکیں۔ایل ٹی ۔ 100دیدہ زیب اور کارآمد اسمارٹ فون ہے جو خوبصورت ڈیزائن ، جدید ترین خصوصیات اور 6,150 روپے کی ناقابل یقین قیمت کے ذریعے صارفین کی توقعات پر مکمل طور پر پورا اُترتا ہے۔ اسمارٹ فون کے ساتھ صارفین کوٹیلی نار پاکستان کی جانب سے تین ماہ کے لیے ایک جی بی ڈیٹا اور ایک سو روپے بیلنس فی مہینہ کا شاندار بنڈل بھی فراہم کیا جائے گا۔ ٹیلی نار پاکستان کے چیف مارکیٹنگ آفیسر بلال کاظمی کا کہناتھا: ’’ ہم ملک کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی ترقی کے لیے، جس میں ٹیلی نار قائدانہ کردار کا حامل ہے ، کیو موبائل کے سا تھ اپنے اشتراک کے اگلے مرحلے میں داخل ہوتے ہوئے نہایت خوشی محسوس کررہے ہیں۔ ابتدا ہی سے ہم پاکستان میں موبائل براڈبینڈ تک رسائی کے فروغ اور عوام کے لیے کفایتی ہارڈ ویئر کی تیار ی کے لیے ملک کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل اور ترقی کی لیے دہری حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ ہمیں اُمید ہے

کہ اس اشتراک سے ہمیں اپنے مشترکہ ڈیجیٹل شمولیت کے اہداف کے فوری حصو ل میں مدد ملے گی ۔ ‘‘کیو موبائل کے چیئرمین وسی ای او ذیشان اختر کا کہنا تھا: ’’یہ ایک قدرتی اشتراک ہے کیونکہ کیو موبائل اور ٹیلی نار پاکستان دونوں ہی پاکستان معاشرے کو بااختیار بنانے اور صارفین کو اُن تمام وسائل کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، جن سے وہ تیز رفتار ڈیجیٹل زمانے کی ضروریات سے عہدہ برا ہوسکیں۔ ملک میں ایک مستحکم اسمارٹ فون ایکو سسٹم کی تشکیل کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے کیو موبائل

اور ٹیلی نار پاکستان ٹیکنالوجی اورانٹرنیٹ سروسز کوعوام کے لیے کفایتی اور قابلِ رسائی بنائیں گے۔ ‘‘ایل ٹی ۔ 100میں پہلے ہی ’مائی ٹیلی نار ایپ‘ انسٹال کردی گئی ہے جس سے ٹیلی نارپاکستان کے صارفین کو بہترین سیلف سروس کی سہولت کے علاوہ موبائل کے استعمال اور بنڈل کی ضروریات پر مکمل گرفت حاصل ہوگی۔ یہ موبائل فون ملک بھر کی تمام اہم مارکیٹس اور ریٹیل شاپس پر دستیاب ہوگا اور اس کے متعلق ایک وسیع کمیونی کیشن کمپین بھی چلائی جائے گی۔ ایل ٹی ۔ 100کی نمایاں خصوصیات میں تمام بینڈز پر فور جی کی صلاحیت ، ڈیول سم، اینڈرائیڈ 7.0، چار انچ اسکرین، 8جی بی روم ، ایک جی بی ریم،5ایم پی بیک اور 2ایم پی فرنٹ کیمرے شامل ہیں۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…