آن لائن ٹیکسی سروس کریم میں سفر کرنیوالے چالیس لاکھ افراد کا ڈیٹا چوری ، سائبر ملزمان مسافروں کی کون کون سی معلومات لے اُڑے؟ کھلبلی مچ گئی

23  اپریل‬‮  2018

دبئی (این این آئی)دبئی سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی آن لائن ٹیکسی سروس کریم کا ڈیٹا سائبر حملے کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کا ڈیٹا چوری ہو گیا۔کریم کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بلاگ میں بتایا گیا کہ رواں برس 14 جنوری کو ہمیں پتہ چلا کہ سائبر ملزمان نے ہمارے کمپوٹر سسٹمز تک رسائی حاصل کی جس میں صارفین اور کیپٹنز کا ڈیٹا موجود تھا تاہم 14 جنوری کے بعد رجسٹرڈ ہونے والے صارفین اور کیپٹنز کا ڈیٹا متاثر نہیں ہوا۔بلاگ میں بتایا گیا

کہ سائبر حملے کے نتیجے میں ایک کروڑ 40 لاکھ صارفین کے نام، ای میل ایڈریس، فون نمبرز اور سفر کی تفصیلات چوری کر لی گئیں۔کریم ویب سائٹ کے بلاگ میں کہا گیا کہ انتظامیہ نے اس معاملے میں کوئی فراڈ یا غلط استعمال نہیں دیکھا اس لیے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم سچائی کے ساتھ اس معاملے کو صارفین کے سامنے رکھیں اور مستقبل میں اْن کے ڈیٹا کی حفاظت کی ذمہ داری کی یقین دہانی کرائیں۔اماراتی میڈیا کے مطابق کریم کو سائبر حملے کا اس وقت پتہ چلا جب ہیکرز نے ان کے سسٹم پر ایک پیغام چھوڑا۔کریم کی جانب سے اس حملے کے بعد اٹھائے جانے والے اقدامات اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔آن لائن ٹیکسی سروس کی جانب سے کہا گیا کہ جیسے ہی ہمیں اس واقعے کا علم ہوا تو ہم نے اس کی مکمل تحقیقات کیں اور اپنے سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے سائبر سیکیورٹی ماہرین سے معاونت حاصل کی، ہم اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھی کام کر رہے ہیں۔کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ پورے معاملے میں ہماری ترجیح صارفین اور کیپٹنز کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنا رہی اور اس معاملے کے بعد ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی یہ ہمارے ساتھ کیا معاملہ پیش آیا، کون اس متاثر ہوا اور ہمیں اپنے نیٹ ورک کے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…