اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اب سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی ٹیکس دینا پڑے گا، ایک نجی ٹی وی چینل نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق اب فیس بک، ٹویٹر اور واٹس ایپ وغیرہ کا استعمال مفت نہیں ہوگا، انٹرنیٹ کے استعمال کا خرچا تو ہے ہی لیکن اس کے ساتھ ساتھ اب ٹیکس بھی دینا پڑے گا۔
عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ یوگنڈا جو کہ ایک افریقی ملک ہے نے سوشل میڈیا پر جولائی 2018ء سے ٹیکس عائد کرنے کا حیران کن اعلان کر دیا ہے۔ یوگنڈا میں سوشل میڈیا جیسے واٹس ایپ، ٹویٹر اور فیس بک وغیرہ کا استعمال کرنے والے افراد کو روزانہ 200 یوگنڈا شیلنگ جو کہ پاکستانی 6 روپے سے زائد بنتے ہیں ٹیکس دینا پڑے گا۔ رپورٹ کے مطابق یوگنڈا کے وزیر خزانہ نے اس بارے میں بتایا کہ سوشل میڈیا ٹیکس سے ملکی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور قومی سلامتی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ ہم ملکی سلامتی کو مستحکم بنانے اور بجلی کی فراہمی زیادہ سے زیادہ لوگوں تک ممکن بنانا چاہتے ہیں تاکہ شہری سوشل میڈیا کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے اس سے لطف اندوز ہو سکیں۔ اب سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی ٹیکس دینا پڑے گا، ایک نجی ٹی وی چینل نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق اب فیس بک، ٹویٹر اور واٹس ایپ وغیرہ کا استعمال مفت نہیں ہوگا، انٹرنیٹ کے استعمال کا خرچا تو ہے ہی لیکن اس کے ساتھ ساتھ اب ٹیکس بھی دینا پڑے گا۔ عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ یوگنڈا جو کہ ایک افریقی ملک ہے نے سوشل میڈیا پر جولائی 2018ء سے ٹیکس عائد کرنے کا حیران کن اعلان کر دیا ہے۔