قدرت کبھی یوں بھی مہربان ہوتی ہے ۔۔خلا سے ہیروں کی پوری چٹان غریب ترین ملک میں آگری

17  اپریل‬‮  2018

نیویاریک(این این آئی)ایک تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ 2008 میں زمین کی فضا میں ہیروں سے لدی جو خلائی چٹان پھٹ گئی تھی وہ نظامِ شمسی کے ابتدائی دور کے ایک سیارے سے تعلق رکھتی تھی۔یہ سیارہ اربوں برس پہلے نظامِ شمسی کا حصہ تھا اور کسی دوسرے سیارے سے ٹکر کھا کر تباہ ہو گیا۔ اس کا حجم عطارد یا مریخ جتنا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تحقیق جریدے نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئی ۔سائنس دانوں نے کہاکہ ہیرے صرف

اتنے بڑے سیارے ہی میں تشکیل پا سکتے ہیں۔سائنس دانوں نے جدید ترین خوردبینوں سے چٹان میں جڑے ہیروں کا جائزہ لیا۔ اس چٹان کے ٹکڑے شمالی سوڈان کے صحرائے نوبہ میں گرے تھے۔سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ کسی بڑے سیارے کے غائب ہونے کی یہ پہلی مدلل شہادت ہے۔اس دریافت سے اس نظریے کو تقویت ملتی ہے کہ نظامِ شمسی ابتدا میں درجنوں سیاروں کا مسکن تھا، اور موجودہ سیارے انھی سیاروں کی باقیات سے مل کر بنے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…