بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ایسے صارفین جن کی تصاویر ان کے علم میں لائے بغیر سکین کی گئیں وہ اب پریشان نہ ہوں کیونکہ،امریکی عدالت نے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا،فیس بک بری طرح پھنس گئی

datetime 17  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (یو این پی)امریکہ میں ایک عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ ایسے لاکھوں صارفین جن کی تصاویر ان کے علم میں لائے بغیر سکین کی گئیں، وہ فیس بک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔2015 میں یہ کیس ریاست النائی کے صارفین نے ریاست میں موجود ایک خصوصی قانون کے پیشِ نظر شروع کیا تھا۔اس کلاس ایکشن کیس میں فیس بک کو اربوں ڈالر کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

فیس بک کے کہنے پر اس کیس کو شہر سان فرانسسکو کی عدالت میں منتقل کر دیا گیا تھا تاہم کمپنی نے کہاہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا بھرپور دفاع کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کیس کے فیصلہ سے فیس بک کے امریکہ میں بائیو میٹرکس کے استعمال پر دور رس نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔فیس بک پر تصاویر میں اپنے دوستوں کو ٹیگ کرنا اس ویب سائٹ کا مقبول ترین فنکشن رہا ہے۔ اور ٹیکنالوجی کے بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ فیس بک نے فیشل ریکگنیشن یعنی چہرے کی شناخت کے ذریعے اس کام کو اور بھی آسان بنا دیا تھا۔مگر اس کام کو کرنے کے لیے فیس بک نے لوگوں کے چہروں کا بہت بڑا ڈیٹا بیس بنایا ہے اور اب اس مقدمے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ڈیٹا بیس صارفین کی واضح اجازت کے بغیر بنایا گیا۔ اور بالکل یہ ممکن ہے کہ آپ فیس بک استعمال بھی نہ کرتے ہوں اور اگر آپ کے کسی دوست نے آپ کی تصویر اپ لوڈ کر دی ہے تو آپ کا چہرہ اس ڈیٹا بیس میں ہو۔اگرچہ یہ کیس النائی کے قوانین کے تحت آگے چلے گا، ایک کلاس ایکشن ہونے کا مطلب ہے کہ اس سے متاثرہ تمام صارفین ہرجانے کے حقدار ہو سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…