پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اینڈرائیڈفون میں موجود وہ 8خفیہ فیچرز جس کے بارے میں آپ کوآج تک پتہ نہیں ہوگا

datetime 16  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ اینڈرائڈ سمارٹ فون کے بہت سے فیچرز سے واقف ہوں گے لیکن بہت سے ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں عام صارف کو معلوم نہیں ہوتا، یا ان پر کبھی توجہ نہیں دی جاتی۔آئیے آج ہم کو ان خفیہ فیچرز سے متعلق بتاتے ہیں
Do Not Disturb
’ڈوناٹ ڈسٹرب‘ ایک ایسا ہی فیچر ہے جسے ایکٹیویٹ کر کے آپ اپنے فون کو بتا سکتے ہیں کہ کس کی کال رسیو کرنی ہے اور کس کا میسج۔ آپ جسے چاہیں اور جب چاہیں خود کو ڈسٹرب کرنے سے روک سکتے ہیں۔ اس فیچر کو آن کرنے کے لئے آپ پہلے Settings میں جائیں، پھر Sound ، اور پھر Do Not Disturb کو سلیکٹ کریں۔ اس آپشن میں Priority Only Settings کو منتخب کریں۔ یہاں آپ منتخب کرسکتے ہیں کہ کون آپ کو کال کرسکتا ہے اور یہ بھی منتخب کرسکتے ہیں کہ کون آپ کو میسج کرسکتا ہے۔
Smart Lock
’سمارٹ لاک‘ کے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے موبائل فون کو کسی بھی جگہ آٹو میٹک طریقے سے ان لاک کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ Settings>Security>Smart Lock یعنی پہلے سیٹنگز، پھر سکیورٹی اور پھر سمارٹ لاک کا انتخاب کریں۔ یہاں آپ On body detection, Trusted Places, Trusted Devices, Trusted face, Voic میں سے کسی بھی آپشن کو منتخب کر سکتے ہیں۔ آپ Trusted Places کو منتخب کرکے ان جگہوں کے بارے میں بتاسکتے ہیں جہاں آپ کا فون خود کار طریقے سے ان لاک ہو جائے۔
Personalised ad
’پرسنلائزڈ ایڈ‘ کے آپشن کو استعمال کرنے کے لئے Settings>Google ads>ads personalisation کو منتخب کریں۔ اب جو پاپ اپ ونڈو آپ کے سامنے آئے اس پر OK کلک کردیں۔ اب گوگل کی جانب سے آپ کو پرسنلائزڈ اشتہارات نہیں دکھائے جائیں گے۔
Instant Heart Rate
اگر آپ اپنے موبائل فون کے ذریعے دل کی دھڑکن کی پیمائش کرنا چاہتے ہیں تو پلے سٹور سے انسٹنٹ ہارٹ ریٹ (Instant Heart Rate) ایپ کو انسٹال کرلیں۔ اب اس ایپ کو اوپن کریں اور اپنے فون کے کیمرے پر انگلی رکھیں۔ چند ہی سیکنڈ میں یہ ایپ آپ کے دل کی دھڑکن کی رفتار سکرین پر ظاہر کردے گی۔
Screen Magnifier
کمزور بصارت والوں کے لئے سکرین میگنیفائر کا فیچر بے حد فائدہ مند ہے۔ اس کے لئے Settings>Accessibility میں جائیں اور Magnification Gestures کو منتخب کریں۔ اب آپ انگلی سے سکرین کے کسی بھی حصے پر تین بار ٹیپ کریں گے تو آپ کی مرضی کے مطابق اس کا سائز بڑا ہوجائے گا۔
Guest Mode
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنا فون کسی کو دیں اور وہ آپ کے پرائیویٹ ڈیٹا تک رسائی حاصل نہ کرسکے تو گیسٹ موڈ آن کرلیں۔ اگر آپ فون کے اوپری حصے میں دی گئی نوٹیفکیشن بار کو نیچے کریں تو اپنے avatar کو منتخب کرنے پر تین آپشنز آپ کے سامنے آجائیں گے۔ اس میں سے ایڈ گیسٹ (Add Guest) کو منتخب کرنے سے آپ کا فون گیسٹ موڈ میں آجائے گا۔ اب کوئی اور شخص آپ کے موبائل کو استعمال کرے گا تو آپ کے میسجز اور ایپس تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گا۔
Invert Colors
اگر آپ اندھیرے میں اپنے فون کی سکرین پر کچھ پڑھنا چاہتے ہیں یہ فیچر بہت فائدہ مند ثابت ہوتا کیونکہ اس کے آن ہونے پر سکرین پر زیادہ دیر تک نظر جمانے کے باوجود آپ آنکھوں پر دباﺅ محسوس نہیں کریں گے۔ اس کے لئے آپ Settings>Accessibility>Color Inverstion کا انتخاب کریں اور اس آپشن کو آن کر لیں۔

یقیناً مذکورہ فیچرز سے آپ کی معلومات میں اضافہ ہوا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…