کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے ”ان سینڈ‘ ‘فیچر متعارف کرے گا جس سے صارف فیس بک میسنجر میں بھیجے گئے غلط پیغام ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔اس سے قبل یہ فیچر واٹس ایپ پر ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ کے نام سے متعارف کروایا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق فیس بک خاموشی سے اپنے سی ای او مارک زکربرگ کے میسنجر پر بھیجے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ کررہی ہے اس لیے کمپنی نے میسنجر میں ’ان سینڈ‘ فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فی الحال فیچر کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں لیکن یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ آئندہ چند ماہ میں اس فیچر تک تمام صارفین کی رسائی ہوگی۔فیس بک صارفین ‘ان سینڈ’ فیچر کی مدد سے غلطی سے بھیجا گیا پیغام یا پھر ایسا پیغام جسے بھیج کر افسوس ہو ا±سے مٹا سکتے ہیں۔ اس وقت فیس بک کمپنی صارفین کی پرائیوسی کے لیے نت نئے فیچر پر کام کر رہی ہے اور کوشش کر رہی ہے کہ صارفین کا اعتماد بحال ہوسکے۔علاوہ ازیں فیس ب±ک کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے سکیورٹی فیچرز کو بہتر بنانے کے لیے ایڈوانسڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) کے استعمال اور ملازمین کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔