بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

فیس بک کے استعمال میں وقفہ دینے سے کیا ہوتا ہے ؟حالیہ تحقیق میں تہلکہ خیز انکشاف

datetime 7  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئنز لینڈ(سی ایم لنکس)ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کی جانیوالی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے استعمال میں اگر کچھ وقفہ دیدیا جائے تو اس سے نہ صرف آپکا پرائیویٹ ڈیٹا محفوظ ہوگا بلکہ اسطرح آپ پر پڑنے والا ذہنی دباؤ بھی کم ہوگا۔تاہم سوشل نیٹ ورکنگ اکاؤنٹ ختم کرنے سے لوگوں میں بے اطمینانی کی کیفیت کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

شمال مشرقی آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کی یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ میں کی گئی تحقیق کے مطابق فیس بک کے استعمال میں مختصر وقفہ دینے سے استعمال کنندہ کے ذہنی دباؤ میں کمی اور بہتری آتی ہے۔یونیورسٹی کے ماہر سماجی ویب سائٹ اور تحقیقی ٹیم کے سربراہ ایرک وان مین کے مطابق اگر کوئی شخص پانچ روز تک فیس بک کے استعمال میں وقفہ دے تو اس شخص کے اسٹریس پیدا کرنے والے ہارمون کورٹی سول کی سطح میں کافی کمی آئے گی، اور وہ ذہنی دباؤ کی کیفیت سے نکل جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ اس تحقیق میں شریک لوگوں میں ہم نے اسوقت ذہنی دباؤ کی کیفیت میں کافی مثبت صورتحال دیکھی جب انھوں نے فیس بک کا استعمال ترک کردیا تھا۔اس دوران ان افراد میں کافی بہتری نظر آئی۔ایرک وان مین کی یہ تحقیق سوشل سائیکالوجی جرنل نامی تحقیقی رسالے میں شائع ہوئی ہے۔انکے مطابق جو لوگ فیس بک کا استعمال ترک کرتے ہیں وہ یہ کہتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی میں کافی بے اطمینانی محسوس کررہے ہیں۔اور وہ دوبارہ فیس بک پر اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کے خواہشمند ہیں۔اس تحقیق میں فیس بک استعمال کرنے والوں کے دو گروپس شامل تھے۔ جن میں سے ایک گروپ کو کہا گیا تھا کہ وہ پانچ روز کے لیے فیس بک کا استعمال ترک کردیں۔جبکہ دوسرے گروپ کو ہدایت کی گئی کہ وہ معمول کے مطابق سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ کا استعمال جاری رکھیں۔

تحقیق میں شریک 138افراد سے تحقیق کے آغاز پر انکے لعاب دہن کا نمونہ لیا گیا اور تحقیق کے اختتام پر بھی ایساہی کیا گیا تاکہ انکے کورٹی سول لیول میں ہونے والی تبدیلی کا جائزہ لیا جاسکے۔ ایرک وان میں کے مطابق ان ملے جلے نتائج میں کئی تھیوریز شامل تھیں۔اور اسکا نتیجہ یہ سامنے آیا کہ فیس بک کے استعمال سے غیر حاضری کی صورت میں استعمال کنندہ کی ہارمون کورٹی سول میں کمی ظاہر ہوئی۔تاہم لوگوں کے اپنیدیگر مسائل کے حوالے سے ذہنی دباؤ میں کمی نہیں آئی۔اسکی وجہ یہ ہے کہ انھیں معلوم ہی نہیں کہ انکا اسٹریس لیول کم ہوا ہے۔گوکہ لوگ اس بریک کے دوران وہ زیادہ خوش نہیں تھے، کیونکہ فیس بک سے منقطع ہونے کی وجہ سے وہ اپنے دوستوں سے کٹ گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…