بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

فیس بک نے دوستوں کی تلاش کا اہم فیچر ختم کر دیا

datetime 7  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف تنازعات میں گھری دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنی سائٹ پر دوستوں کی تلاش کا آسان فیچر ختم کر دیا ہے۔ فیس بک کی جانب سے کیمبرج اینالیٹکا اسکینڈل کے بعد سے صارفین کا اعتماد جیتنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور اب سوشل نیٹ ورک کے سی ٹی او مائیک شروفر نے تسلیم کیا ہے کہ اس اسکینڈل کے نتیجے میں 8 کروڑ 70 لاکھ صارفین کا ڈیٹا متاثر ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ ایسا دوبارہ نہ ہوسکے اور اس مقصد کے لیے کی جانے والی سیکیورٹی ایڈجسٹمنٹ کے طور پر فیس بک نے ایک اہم فیچر کو ڈس ایبل کردیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے فیس بک پر کسی صارف کو اس کے فون نمبر یا ای میل کے ذریعے ڈھونڈا جاسکتا تھا اور اکثر افراد کے لیے اپنے دوستوں کو اس کی مدد سے تلاش کرنا آسان ہوتا تھا، کیونکہ ایک ہی نام کے متعدد اکاﺅنٹس میں سے دوست کو نام سے ڈھونڈنا آسان نہیں۔ تاہم فیس بک نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ مشتبہ عناصر اس فیچر کا غلط استعمال کرکے فون نمبر یا ای میل سرچ باکس پر لکھ کر سامنے آنے والی پروفائل کی عوامی معلومات کا غلط استعمال کرتے۔ اور اس تبدیلی کے کافی زیادہ اثرات مرتب ہونے والے ہیں کیونکہ کمپنی کے خیال میں یہ ان کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔دوسری جانب فیس بک نے صارف کے ڈیٹا کے انتظام کے حوالے سے تبدیلیوں کا اعلان بھی کیا ہے۔ ایک بلاگ پوسٹ میں اس کی مکمل تفصیلات پڑھی جاسکتی ہیں تاہم اہم تبدیلی فیس بک کی جانب سے کال اور ٹیکسٹ ہسٹری میں کی جانے والی تبدیلیاں ہیں۔ اینڈرائیڈ پر میسنجر یا فیس بک لائٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کال اور ٹیکسٹ ہسٹری کے ڈیٹا کے حوالے سے کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ اس فیچر پر نظرثانی کررہی ہے اور تصدیق کرتی ہے کہ پیغامات میں کوئی مواد اکھٹا نہیں کیا جارہا۔ مزید براں ایک سال سے پرانی لاگز کو ڈیلیٹ کردیا جائے گا اور فیچر کو فعال رکھنے کے لیے معمولی ڈیٹا ہی اکھٹا کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…