جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باوجود صارفین کو بڑا سرپرائز، سام سنگ نے اپنے موبائل فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا، سب سے زیادہ کمی S9 کی قیمت میں 12 ہزار روپے، تفصیلات جاری

datetime 6  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ ٹیکنالوجی کا عالمی لیڈرگردانا جاتا ہے، اس کی انقلابی مصنوعات، طاقتور ڈیوائسز اور ایوارڈ یافتہ ایجادات پاکستان میں انتہائی مقبولیت حاصل کر رہی ہیں کیونکہ اس کی مصنوعات اور سلوشنز مختلف طبقوں کے صارفین کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔

ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس میں عالمی لیڈر سام سنگ نے حال ہی میں حفیظ سینٹر، لاہور میں میڈیا پریس کا انعقاد کیا اور اپنے سمارٹ فون کی سیریز کیلئے نئی کم قیمتوں کو متعارف کرا دیا۔ سام سنگ نے برانڈ ایمبیسیڈر پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر فخر زمان سمیت میڈیا کو بھی دعوت دی اور پیکیجز مال میں ریٹیلرز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے میڈیا اور عوام کے سامنے اپنی نئی قیمتوں کی حکمت عملی کو پیش کیا۔ آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی 2017ء کا فائنل میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے والے پاکستانی بلے باز فخر زمان نے پیکیجز مال میں صحافیوں اور ریٹیلرز کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے سام سنگ کے موبائل فونز کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔ سام سنگ پاکستان و افغانستان کے ہیڈ آف موبائل ڈویژن عمر گھمن نے اس موقع پر بتایاکہ سام سنگ نے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کے باوجود ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ سام سنگ نے تمام سمارٹ فونز کی قیمتیں کم کر دی ہیں۔ سام سنگ کی طرف سے گلیکسی ایس نائن، ایس نائن پلس، ایس ایٹ، ایس ایٹ پلس، گلیکسی جے سیون میکس، گلیکسی جے سیو کور، گلیکسی اے ایٹ، گلیکسی اے ایٹ پلس، گلیکسی گرینڈ پرائم پرو اور گلیکسی گرینڈ پرائم پلس کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون ایس 9 کی قیمت میں 12 ہزار روپے کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 3 ہزار کی بجائے 91 ہزار روپے کر دی گئی ہے،

اس کے علاوہ ایس نائن پلس کی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار سے کم کرکے ایک لاکھ 11 ہزار روپے کر دی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال کے فلیگ شپ فون ایس ایٹ کی قیمت 82 ہزار سے 80 ہزار کردی گئی جبکہ ایس ایٹ پلس اب 92 ہزار کی بجائے 90 ہزار میں صارفین کو ملے گا۔ گلیکسی جے سیون میکس کی قیمت 32 سے 31 ہزار روپے کردی گئی ہے، اس کے علاوہ گلیکسی جے سیون کور 27 ہزار کی جگہ 22 ہزار روپے میں فروخت ہو گا۔ گلیکسی اے ایٹ کی قیمت 63 ہزار روپے سے 57 ہزار کر دی گئی اور اے ایٹ پلس کی 70 ہزار کی بجائے 64 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…