بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

آئی فون میں منفرد ٹیکنالوجی استعمال کیے جانے کا امکان

datetime 5  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل ایسے آئی فون کی تیاری پر کام کررہی ہے جس میں خم دار اسکرین اور ٹچ لیس جیسچر کنٹرول انتہائی منفرد فیچرز دیئے جائیں گے۔ بلومبرگ کی ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ دیگر اسمارٹ فونز سے اپنی ڈیوائسز کو الگ کرنے کے لیے ایپل یہ بڑی تبدیلیاں کرنا چاہتی ہے۔ٹچ لیس اسکرین کا مطلب یہ ہے کہ صارف اپنے آئی فون اسکرین کو چھوئے بغیر اس کے قریب انگلی کو حرکت دے کر بھی ڈیوائس کو استعمال کرسکے گا۔

ایپل منفرد آئی فون بنانے کا خواہشمندایپل اس ٹیکنالوجی پر مبنی آئی فون کے حوالے سے گزشتہ سال نومبر سے سوچ بچار کررہی ہے اور اس حوالے سے ایک پیٹنٹ بھی سامنے آیا تھا، جس کے مطابق آئی فون ایکس کا ٹرو ڈیپتھ کیمرہ سسٹم تھری ڈی اسپیس میں ہاتھ کی حرکات کو شناخت کرسکے گا۔اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ایپل صارفین کو اسمارٹ فونز کے حیران کن تجربے سے گزارنا چاہتی ہے جب وہ ڈسپلے کو چھوئے بغیر بس کچھ دور سے انگلی کی حرکت سے ڈیوائس کنٹرول کرسکیں گے۔ یہ ٹیکنالوجی اگیومینٹڈ رئیلٹی کے لیے موثر ثابت ہوسکتی ہے جس پر ایپل کی جانب سے حالیہ عرصے میں کافی کام کیا گیا ہے۔ تاہم یہ ٹیکنالوجی اس سال ستمبر (ممکنہ) میں سامنے آنے والے آئی فون کا حصہ ہوگی یا نہیں، اس پر رپورٹ میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ جہاں تک خم دار اسکرین کی بات ہے تو ایپل کے حوالے سے ایسے ڈسپلے والے آئی فونز کی تیاری کی افواہیں کئی برسوں سے سامنے آرہی ہیں۔ ایپل کا پرانے آئی فون سست کرنے کا اعتراف تاہم اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی فون کا ڈسپلے اوپر سے نیچے بتدریج خم کھائے گا جو کہ سام سنگ کے فلیگ شپ فونز سے کافی مختلف ہوگا، جس میں سائیڈ ایجز دیئے جاتے ہیں۔ اس قسم کا تجربہ ایل جی کے جی فلیکس فون میں بھی کیا گیا تھا تاہم وہ زیادہ کامیاب نہیں ہوسکا اور ایل جی نے بھی اس خیال کو مزید آگے نہیں بڑھایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…