نیویارک (این این آئی)سوشل میڈیا کی سب سے بڑی کمپنی فیس بک نے کہا ہے کہ برطانوی فرم کیمبرج اینالٹیکا کے ساتھ 5 کروڑ نہیں بلکہ 8کروڑ 70 لاکھ صارفین کا ڈیٹا شیئر کیا گیا۔۔دوسری جانب کمپنی کے بانی 33 سالہ مارک زکربرگ 11 اپریل کو کانگریس کے پینل کے سامنے پیش ہو کر معاملے کی وضاحت کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ برطانوی تجزیاتی فرم کیمبرج انالٹیکا کے ساتھ
ان 8کروڑ 70لاکھ صارفین کا ڈیٹا غیر قانونی طور پر شیئر کیا گیا تھا،اس سے قبل صارفین کی تعداد 5کروڑ بتائی گئی تھی۔دوسری جانب کمپنی کے بانی 33 سالہ مارک زکربرگ 11 اپریل کو کانگریس کے پینل کے سامنے پیش ہو کر معاملے کی وضاحت کریں گے۔زکربرگ پر سوشل نیٹ ورکنگ کی رازداری کے حوالے سے الزامات ہیں جبکہ ان پر عوامی سطح پر بالخصوص قانون دانوں اور میڈیا کی طرف سے بھی شدید دباوتھا۔