پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

موٹرولا کے ’جی‘ سیریز کے نئے سستے فون سامنے آگئے

datetime 1  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسمارٹ موبائل بنانے والی امریکی کمپنی موٹرولا گزشتہ چند سال سے بجٹ اور قدرے سستے فونز متعارف کرانے میں مصروف ہے۔ موٹرولا نے گزشتہ برس ’جی‘ سیریز کے 2 بجٹ فونز متعارف کرائے تھے، جن کی کامیابی کے بعد کمپنی رواں برس اسی سیریز کے مزید 2 نئے فونز متعارف کرانے جا رہی ہیں۔ موٹرولا اس وقت ’ موٹو جی سکس‘ اور ’ موٹو جی سکس پلے‘ بنانے میں مصروف ہے۔

جو کمپنی کے اسی سیریز کے پرانے موبائلز کا اپڈیٹ ورژن ہوں گے۔ موٹرولا کے ان دونوں موبائل کی جو تصاویر اور تفصیلات سامنے آئی ہیں، اس سے پتہ چلتا ہے کہ ’جی سکس‘ اور ’جی سکس پلے‘ اگرچہ پرانے موبائل کا اپڈیٹ ورژن ہوں گے، تاہم ان میں کئی نئے فیچرز بھی متعارف کرائے جائیں گے۔ موٹرولا کے جی فائیو اور جی فائیو پلس بجٹ فونز پیش تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ کمپنی جی سیریز کے ان نئے موبائلز کو اپنے کامیاب ترین بجٹ فونز ’موٹو ایکس فور‘ اور ’ایکس فائیو‘ سے بھی بہتر بنانے میں مصروف ہے۔ موٹو جی سکس کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں فنگر پرنٹ سینسر کا فیچر بھی ہوگا، جب کہ اس کی اسکرین تھری ڈی گلاس سے لیز ہوگی۔ قریبا 6 انچ اسکرین کے حامل اس فون کی اسکرین کا ریزولیشن بھی ایچ ڈی ہوگا، جب کہ اس میں 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا جائے گا۔ اطلاعات ہیں کہ اس میں ڈوئل کیمرے دیے جائیں گے، جن میں جدید فیچرز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ موٹرولا کے سستے اسمارٹ فونز سامنے آگئے ممکنہ طور پر اس کی قیمت 249 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی لگ بھگ 25 ہزار روپے ہوگی۔ اسی طرح ’موٹو جی سکس پلے‘ میں بھی ایسے ہی فیچرز موجود ہوں گے، تاہم اس کی اسکرین تھوڑی سے بڑی ہوگی، مگر یہ فون فنگر پرنٹ سینسر کے فیچر سے محروم ہوگا۔ ممکنہ طور پر ’موٹو جی سکس پلے‘ کی قیمت 199 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی لگ بھگ 20 ہزار روپے ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…