کراچی (آئی این پی ) ون ایپل انک پاکستان کی ڈیسک ٹاپ ، لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فونز کی ایل ای ڈی تیا کرنیوالی بڑی کمپنی بن گئی ، اس کی مصنوعات نہ صرف معیار ی ہیں بلکہ پائیداری کے کئی اعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں اس کا مقصد پاکستان کو مقامی طور پر تیار کردہ آئی ٹی میں ایک خود کفیل ملک بنانا ہے ۔ ملک کے ہر گھر میں اس کا سازوسامان برآمد کر سکتے ہیں۔ ہفتہ کو کراچی میں جاری آئی سی ٹی گالا اختتام پزیر ہو گیا ۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ون ایپل انک آئی ٹی کمپنی کے ڈائریکٹر سیلز اور مارکیٹنگ سعید اسماعیل نے کہا کہ ون ایپل انک پاکستان کی پہلی بڑی اور معروف آئی ٹی انڈسٹری ہے جس میں مختلف سائزکے ڈیسک ٹاپ ، لیپ ٹاپ،اسمارٹ فونز کی ایل ای ڈی اور مانیٹرنگ کرنے والے آلات تیار کیے جاتے ہیں اس کی مصنوعات نہ صرف معیار ی ہیں بلکہ پائیداری کے کئی اعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں اور بہت سے بین الاقوامی فورموں پر پاکستان کی نمائندگی بھی کی ہے۔ کمپنی کے پاکستان کے علاوہ چین، کینیڈا اور جرمنی سمیت بیرون ممالک میں بھی دفاتر ہیں ، ون ایپل کا مقصد پاکستان کو مقامی طور پر تیار کردہ آئی ٹی اندسٹری میں ایک خود کفیل ملک بنانا ہے ۔ ملک کے ہر گھر میں اس کا سازوسامان برآمد کر سکتے ہیں ۔