اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ مناسب قیمت پر بیزل لیس ڈسپلے اور ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ والا ‘سستا فون’ خریدنا چاہتے ہیں؟ تو چینی کمپنی پیواوے کا نیا فون وائی 7 پرائم 2018 آپ کو ضرور پسند آئے گا جو کہ اب پاکستان میں پری آرڈر میں دستیاب ہے۔5.99 انچ اسکرین والے فون کا ڈیزائن کافی خوبصورت ہے جبکہ فیچرز کے لحاظ سے فلیگ شپ فونز کو ٹکر دے سکتا ہے۔
ہیواوے کے آئی فون سے بھی مہنگے فونز متعارف اس فون میں ایچ ڈی پلس فل ویو ڈسپلے 18:9 ریشو کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ فیس ان لاک اور فنگر پرنٹ ان لاک جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔ اس فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 430 پراسیسر، تھری جی بی ریم، 32 جی بی اسٹوریج جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے اور 3000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ تاہم اس کی خاص بات اس کا ڈوئل کیمرہ سیٹ ہے۔ اس کے بیک پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمرے دیئے گئے ہیں، جو کہ وائیڈ آپرچر کے ساتھ آئی فون ایکس جیسے دھندلے پس منظر کی تصویر کھینچنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق صارفین تصویر لینے کے بعد ری فوکس بھی کرسکیں گے۔ اس کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق کم روشنی میں بھی یہ اچھی سیلفی لینے میں مدد ے گا جبکہ اے آئی لینس موڈ پر لوگ سیلفی میں مختلف چیزوں کا اضافہ بھی کرسکیں گے۔ ہیواوے کا 4 کیمروں والا پہلا اسمارٹ فون اس فون کے آپریٹنگ سسٹم میں کمپنی نے اپنے ای ایم یو آئی 8.0 کا اینڈرائیڈ اوریو سے امتزاج کیا ہے جبکہ اسپلٹ اسکرین کا آپشن بھی موجود ہے۔ بلیو، گولڈ اور بلیک رنگوں میں یہ فون 30 مارچ سے 6 اپریل تک 19 ہزار 999 روپے میں پری آرڈر کیا جاسکتا ہے، یعنی اس وقت پاکستان میں دستیاب سستے ترین ڈوئل کیمرہ فونز میں سے ایک ہے۔ اور ہاں پری آرڈر پر کمپنی کی جانب سے چند ہزار روپے کی اشیاءپر مشتمل گفٹ باکس بھی دیا جائے گا۔