اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو سافٹ نے اپنی ٹرمز آف سروسز کو یکم مئی سے اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کے متعدد پلیٹ فارمز پر ‘ نازیبا زبان’ کا استعمال آپ کی رکنیت کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے خصوصاً ویڈیو کالنگ ایپ اسکائپ پر۔ جی ہاں مائیکرو سافٹ نے اپنی سروسز میں لوگوں کے برے رویے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے فہرست بھی جاری کی ہے۔
اسکائپ اب سستے فونز میں بھی چلانا آسان مائیکرو سافٹ کے نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق ‘ ہماری شرائط کو تسلیم کرنے کی صورت میں آپ ہماری سروسز کے دوران ان اصولوں پر عمل کریں یعنی عوامی سطح پر ڈسپلے یا ہماری سروسز کو نامناسب مواد بشمول عریانیت، بدزبانی، گالم گلوچ، پرتشدد مواد یا مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں کرسکتے۔ آسان الفاظ میں اپنے پیاروں سے بات کرتے ہوئے آپ کو خیال رکھنا ہے کہ منہ سے ایسا کچھ نہ نکلے جس پر مائیکرو سافٹ آپ کو اسکائپ سے نکال باہر نہ کردے۔ کمپنی کے مطابق اگر آپ اصولوں کی خلاف ورزی کریں گے تو ہم سروسز کی فراہمی روک سکتے ہیں یا آپ کا مائیکرو سافٹ اکاﺅنٹ ختم کرسکتے ہیں، اسی طرح ای میل، فائل شیئرنگ یا انسٹنٹ میسج جیسے کمیونیکشن کی ڈیلیوری بلاک کرسکتے ہیں یا بغیر کسی وجہ کے آپ کے پبلش مواد کو ہٹا سکتے ہیں یا شائع ہونے سے ہی روک سکتے ہیں۔ اسکائپ میں بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن متعارف تاہم یہ واضح نہیں کہ مائیکرو سافٹ یہ تعین کیسے کرے گی کہ کسی صارف نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کراب الفاظ استعمال کیے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے مبینہ خلاف ورزیوں پر تحقیقات کی جائے گی اور کمپنی کے پاس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مواد پر نظرثانی کا حق ہوگا، تاہم اس کے بقول ہم تمام سروسز کو مانیٹر نہیں کریں گے اور ایسا ارادہ بھی نہیں۔ اس سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی اس وقت حرکت میں آئے گی جب اسے کسی جانب سے شکایت موصول ہوگی۔