جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

ایپل کا معذور افراد کیلئے ایموجیز بنانے کا فیصلہ

datetime 30  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) مایہ ناز امریکی کمپنی ایپل نے یونی کوڈ کنشورشیم کو معذور افراد سے متعلق 13 نئے ایموجیز کی تجویز دی ہے۔ نئے ایموجیز میں ایسی تمام معذوروں سے متعلق ایموجیز ہیں، جن کا احاطہ موجودہ ایموجیز میں نہیں کیا گیا۔ نئے ایموجیز نابینا، بہرے، اپاہج اور دوسری بہت سے معذوریوں سے متعلق ہیں۔ نئے ایموجیز خواتین اور مرد حضرات سے متعلق اور تمام رنگ و نسل کے لوگوں کو احاطہ کرتے ہیں۔

ایپل نے یونی کوڈ کنشورشیم سے درخواست کی ہے کہ نئے ایموجیز معذوریوں کو زیادہ بہتر انداز میں بیان کرتے ہیں جبکہ پہلے سے موجود ایموجیز انفرادی بیماریوں کا احاطہ نہیں کرتے۔ نئے ایموجیز کو یونی کوڈ ٹیکنیکل کمیٹی منظور کرے گی، جس کے بعد انہیں یونی کوڈ سیٹ میں شامل کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد یہ مختلف سافٹ وئیر پلیٹ فارمز سے جاری کر دئیے جائیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ عام صارفین کی پہنچ میں آنے کے لیے ان ایموجیز کو ابھی ایک دو سال لگ سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…