جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

صارفین کے ڈیٹا کو مزید محفوظ بنانے کے لیے فیس بک کا نئی تبدیلیوں کا اعلان

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ صارفین کو ان کے ڈیٹا پر زیادہ کنٹرول دیا جائے گا۔ اس تناظر میں فیس بک کی انتطامیہ کئی تبدیلیاں کر رہی ہے۔غیرملکی خبررساںں ادارے کے مطابق فیس بک نے اعلان کیا کہ صارفین کے ڈیٹا کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی۔

فیس بک کے صارفین کے ڈیٹا اسکینڈل کے نتیجے میں اس کمپنی پر دباؤ ہے کہ وہ فیس بک پر شائع ہونے والے مواد کے علاوہ اس کے صارفین کے ذاتی ڈیٹا اور کوائف کا تحفظ یقینی بنائے۔فیس بک کی اعلیٰ انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا کہ سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ کے ایسے پلیٹ فارمز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، جو صارفین کے ڈیٹا کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ پالیسیوں کو سخت بنایا جائے گا اور صارفین کو اپنے ڈیٹا کی سمجھ بوجھ اور سیٹنگ کے بارے میں زیادہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔ان نئی تبدیلیوں کے نتیجے میں پرائیوسی شارٹ کٹ مینیو میں ایسے نئے فیچرز متعارف کرائی جائیں گی، جن کی مدد سے صارفین آسانی کے ساتھ اپنے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور اپنے اکاؤنٹ کو زیادہ محفوظ بنا سکیں گے۔ یوں صارفین دیکھ سکیں گے کہ انہوں نے کیا شیئر کیا ہے اور کیا ڈیلیٹ۔اس مینیو میں صارفین یہ بھی چیک کر سکیں گے کہ انہوں نے کیا پوسٹ کیا ہے اور کون سی پوسٹ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ یہ پرکھنا بھی آسان بنا دیا جائے گا کہ فیس بک صارفین نے کن افراد کو دوست بنانے کی دعوت ارسال کی ہے یا کس بارے میں سرچ کی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…