بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

ایپل کا ‘سستا ترین’ آئی پیڈ متعارف

datetime 28  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل نے اپنے ‘سستے ترین’ آئی پیڈ ٹیبلیٹ کو متعارف کرا دیا ہے۔ منگل کی شام شکاگو میں ایک ایونٹ کے دوران ایپل کی جانب سے 9.7 انچ کے نئے آئی پیڈ کو متعارف کرایا گیا جو کہ ایپل پینسل کے ساتھ بھی کام کرسکتا ہے۔ اس نئی ڈیوائس سے قبل ایپل کے مہنگے ترین آئی پیڈ پرو ماڈلز پر ہی ایپل پینسل کا استعمال ممکن تھا۔

اب یہ نیا آئی پیڈ 329 ڈالرز (35 ہزار پاکستانی روپے کے قریب) میں فروخت کیا جائے گا جبکہ اسکولوں کے لیے یہ قیمت 299 ڈالرز رکھی گئی ہے تاہم یہ تعلیمی ادارے امریکا یا یورپ کے ہی ہوں گے۔ دیکھنے میں یہ اس وقت مارکیٹ میں دستیاب 9.7 انچ کے آئی پیڈ جیسا ہی ہے۔ اس مین ٹچ آئی سنسر ، بٹن پلیسمنٹ اور کیمرے جیسے روایتی فیچرز بھی موجود ہیں۔ بڑا اور اہم فیچر ایپل پینسل سپورٹ کا اضافہ ہے جبکہ اس میں اپ ڈیٹ اے 10 پراسیسر بھی دیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق اس کی بیٹری لائف 10 گھنٹے ہے جبکہ 8 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ 1080p ویڈیو سپورٹ فراہم کرتا ہے۔ فرنٹ پر ایچ ڈی کیمرہ دیا گیا ہے، آپشنل ایل ٹی ای سپورٹ کے ساتھ اس کا وزن 400 سو گرام کے قریب ہے۔ دوسری جانب ایپل نے موجودہ آئی پیڈ صارفین کے لیے چند نئے فیچرز بشمول پیجز، نمبرز اور کی نوٹ وغیرہ کو پیش کیا جبکہ ایپل پینسل سپورٹ کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے یہ ‘سستا’ آئی پیڈ گوگل کروم بکس کے مقابلے پر لایا گیا ہے اور ایپل نے ہر آئی کلاﺅڈ اکاﺅنٹ پر 200 جی بی اسٹوریج دینے کی پیشکش بھی کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…