بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

ہونڈا نے ٹویوٹا کو ٹکر دینے کیلئے نئی گاڑی متعارف کرا دی

datetime 28  مارچ‬‮  2018 |

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)  ہونڈا نے ٹویوٹا کو ٹکر دینے کیلئے نئی گاڑی متعارف کرا دی جسے انسائیٹ کی نئی شکل قرار دیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہونڈا نے نیویارک میں ہونے والے آٹو شو میں نئی گاڑی فور سیٹر سیڈان کو متعارف کرایا ہے جو کہ 151 ہارس پاور اور ہلکے وزن کے اسٹرکچر کے ساتھ پہلے سے زیادہ ایرو ڈائنامک اور بہتر ڈیزائن کی حامل ہے۔ ہونڈا نے انسائیٹ کی پروڈکشن کچھ سال پہلے ختم کردی تھی۔

مگر اب اسے ٹویوٹا کی مقبول ہائیبرڈ گاڑی کو شکست دینے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ روایتی ایندھن سے ہٹ کر اس میں 60 سیل لیتھم اون بیٹری پیک بھی دیا جائے گا جو اسے بجلی پر چلنے میں مدد دے گا تاہم زیادہ تیز رفتاری سے چلانے کے لیے پٹرول پر ہی انحصار کرنا ہوگا۔ اس گاڑی کو رواں سال دوسری سہ ماہی کے دوران مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔اس میں موجود 2 موٹر پر مشتمل ہائیبرڈ سسٹم کے ساتھ 1.5 لیٹر فور سلینڈر انجن دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ایندھن کے حوالے سے باکفایت ہونے کے ساتھ ساتھ پاور کے لحاظ سے سوک سے کسی صورت کم ثابت نہیں ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…