لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ’’کِیا‘‘ کمپنی نے پاکستان میں نو سال بعد واپسی کا اعلان کرتے ہوئے چار نئی گاڑیاں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، KIA کمپنی نے پاکستان میں اپنی واپسی کو دھماکے دار بنانے کے لیے 4 نئی گاڑیاں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے،ان گاڑیوں میں ایک لوڈر اور تین مسافر گاڑیاں ہوں گی، جنوبی کوریا کی یہ کمپنی لکی سیمنٹ کے ساتھ مل کر اس پر کام کرے گی۔ ’’کِیا‘‘ کمپنی اس سے پہلے دیوان فاروق کے ساتھ
مل کر یہاں گاڑیاں بناتی تھی لیکن 2009 میں یہ سلسلہ بند کر دیا گیا تھا، وزارت صنعت و پیداوار کے ساتھ کِیا لکی موٹرز نے معاہدہ کیا ہے جس کے بعد وہ دوبارہ پاکستان میں گاڑیاں بنانے کا آغاز کر رہی ہے، کِیا موٹرز نے اپنی ویب سائٹ پر چار گاڑیاں پکانتو، سپورٹیج، کارنیوال اور کے 2700 پک اپ دکھائی ہیں جو پاکستان میں متعارف کرائی جائیں گی، ان گاڑیوں کی قیمت کے حوالے سے بھی ابھی کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔